دہلی: سفر حج 2023 کے لیے پروازوں کا سلسلہ 21 مئی سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں خوب چہل پہل دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اس دوران حج کمیٹی میں عازمین کی ٹریننگ شروع کی گئی ہے۔ ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں سے عازمین کی ٹریننگ سے متعلق بات کی جس دوران انہوں نے کہا کہ رواں برس عازمین کو…
کھرگون: ریاست مدھیہ پردیش کے کھرگون کے اون تھانہ علاقے کے دسنگا گاؤں کے قریب ایک مسافر بس پُل سے نیچے گر گئی۔ یہ بس کھرگون سے اندور جا رہی تھی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق 22 افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ بس میں 50 سے زائد مسافر سوار تھے۔ متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ یہ حادثہ ڈونگرگاؤں پل پر پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی انتظامیہ اور پولیس افسران موقع کی…
قانونی مشیر رمضان الحنتوش نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر افواہ پھیلانا قانون کی نظر میں سنگین جرم ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’ملک کے امن و استحکام یا امن عامہ کو نقصان پہنچانے کے علاوہ لوگوں نے انتشار پھیلانے والی افواہ سائبر کرائم میں شمار ہوتی ہے‘۔ انہوں نے کہا ہے کہ ’سوشل میڈیا کے کسی بھی ذریعہ پر افواہ پھیلانے پر 30 لاکھ ریال جرمانہ اور 5…
دنیا کے سب سے مصروف ترین انٹرنیشنل حب دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ نے سال 2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران دو کروڑ 13 لاکھ مسافروں کی میزبانی کی۔ دبئی ائیرپورٹس کی انتظامیہ کے مطابق مسافروں کی یہ تعداد پچھلے سال پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 55.8 فی صد زیادہ ہے۔ آپریٹر کے مطابق دبئی ائرپورٹ کرونا سے قبل سال 2019 کی سطح کے 96 فی صد تک پہنچ گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق سال…
حیدرآباد9مئی (عصرحاضرنیوز) تلنگانہ انٹرمیڈیٹ کے نتائج جاری کردیئے گئے۔ ریاستی وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے سال اول اور دوم کے نتائج نامپلی میں واقع انٹرمیڈیٹ بورڈ کے دفتر میں جاری کئے۔ اس سال 15 مارچ سے 5 اپریل تک ریاست میں منعقدہ انٹر امتحانات میں جملہ9.47 لاکھ طلباء نے شرکت کی تھی۔سال اول کے امتحان میں 4,33,082 طلبہ نے شرکت کی تھی جن میں سے 2,72,208 کامیاب قراردیئے گئے۔سال اول کا نتیجہ 62.85 فیصد…