احوال وطن

وزیر اعظم نریندر مودی کی ماں کا 100 سال کی عمر میں انتقال‘ گجرات کے گاندھی نگر میں آخری رسومات ادا کردی گئیں

احمدآباد: 30؍دسمبر (عصرحاضر) وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرابین کا آج جمعہ کی علی الصبح انتقال ہو گیا۔ گذشتہ منگل کو ان کی طبیعت ناساز ہونے کے بعد انہیں احمدآباد کے یو این مہتا ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں انہوں نے زندگی کی آخری سانس لی۔ گجرات کے گاندھی نگر میں پی ایم مودی کی والدہ ہیرا بین مودی کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔ وہ آج 100 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ پی ایم مودی دہلی سے احمد آباد پہنچے اور وہاں اپنے بھائیوں کے ساتھ ماں کی ارتھی کو کندھا دیا اور خاندان کے ساتھ ایمبولینس میں بیٹھ کر گاندھی نگر کے سیکٹر 30 کے شمشان گھاٹ پہنچے اور وہاں ہیرا بین مودی کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔  واضح رہے کہ گذشتہ روز پی ایم نریندر مودی کی والدہ ہیرا بین کی طبیعت بگڑ گئی تھی، جس کے بعد انہیں احمد آباد کے یو این مہتا ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ہسپتال نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی حالت مستحکم ہے، لیکن بڑھتی عمر کے سبب ان کی صحت نے ساتھ نہیں دیا اور آج ان کا انتقال ہوگیا۔ گزشتہ روز والدہ سے ملاقات کرنے اور ان کی خیریت دریافت کرنے وزیراعظم احمد آباد پہنچے اور وہاں سے والدہ کی حالت جاننے کے لیے یو این مہتا اسپتال گئے۔ پی ایم مودی کی ماں ہیرا بین کی صحت منگل کو خراب ہوئی تھی۔ اس کے بعد انہیں احمد آباد کے یو این مہتا اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ تب سے ان کے خاندان کے تمام افراد ہسپتال میں موجود تھے۔ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کی دیکھ بھال پر تعینات تھی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے والدہ کے انتقال پر افسوس و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے والدہ کے انتقال پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘شاندار صدی کا اختتام ایشور کے قدموں میں ہوا …میں نے ہمیشہ اپنی ماں میں اس تھری مورتی کو محسوس کیا، جس میں ایک سنیاسی کا سفر، ایک بے لوث کرما یوگی کی علامت اور اقدار سے مزین زندگی کو شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ جب میں ان سے ان کی 100ویں سالگرہ پر ملا تو انہوں نے ایک بات کہی تھی جو ہمیشہ یاد رکھوں گا کہ ذہانت سے کام لینا اور زندگی کو پاکیزگی سے گزارنا۔’ پی ایم او نے یہاں واضح کیا کہ وزیر اعظم مودی کے طے شدہ پروگراموں میں کسی بھی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ ہر پروگرام اپنے مقررہ وقت کے مطابق ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×