عالمی خبریں

لندن کی سڑکوں پر مردوں کو پیشاب کرنے سے روکنے کا انوکھا طریقہ

گنجان آباد شہروں میں پیشاب کرنے کی سہولت کے لیے ٹوائلٹس کی کمی کے باعث لوگ دیواروں کی آڑ میں پیشاب کرنا عام بات ہے اور حیرت یہ ہے کہ لندن جیسے جدید شہرمیں بھی یہ مسئلہ موجود ہے۔ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے لندن کی ایک کالونی کے حکام نے ایک منفرد طریقہ اختیارکیا ہے۔لندن کے سوہو محلے میں پیشاب کرنے کے اس دائمی مسئلے سے نمٹنے کے لیے ایک نئے طریقے کا تجربہ کیا جا رہا ہے۔ اس نئے طریقے کے مطابق سڑکوں کے کناروں پرجو مرد گلیوں میں پیشاب کرتے ہیں انہیں جدید طریقےسے دیواروں پاس پیشاب سے روکنا ہے۔ اس کے لیے ایک عجیب "پیشاب مخالف” پینٹ کیا جا رہا ہے۔محلے کے حکام جس میں بڑی تعداد میں بار، ریستوراں اور تھیٹر واقع ہیں۔ اس میں تقریباً تین ہزار افراد آباد ہیں۔ اس محلےمیں اس پینٹ سے تقریباً دس اسٹریٹجک پوائنٹس میں دیواروں کو پینٹ کرنے میں مصروف ہیں، جس سے دیواروں پر ایک شفاف تہہ بنتی ہےجو پیشاب کرنے والے شخص پر پیشاب واپس پھینکتا ہے۔ یہ پیشاب کر نے والوں کے خلاف ایک فوری انتقام کے مترادف ہے۔مقامی کونسلرعائشہ لیس نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ "یہ طریقہ بہت مؤثر ہے اور اس کے موثر ہونےکے ثبوت ہیں۔ دیوار پر پانی چھڑک کر اس کے موثر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ویسٹ منسٹر میونسپل کونسل جس کا دائرہ اختیار سوہو ضلع پر محیط ہے نے محلے کے رہائشیوں، ملازمین اور کمپنیوں کی جانب سے متعدد شکایات موصول ہونے کے بعد اس منصوبے کا آغاز کیا۔لیس کا کہنا ہے کہ "یقیناً پیشاب آنا کوئی خوشگوار چیز نہیں ہے اور ہمارے علاقے کے لوگ اس صورتحال پر ناراض ہیں”۔ لیس کہتی ہیں کہ "وہ صبح کے وقت گھر کی دہلیز پار کرتے ہیں اور پیشاب کی بو آتی ہے۔” یہ رہائشیوں کے "صاف اور محفوظ ماحول میں” رہنے کے حق پر زور دینا ہے۔ مقامی حکام نے جرمنی سمیت دیگر مقامات پر اسی طرح کے تجربات کے بارے میں جاننے کے بعد اس قسم کے پینٹ کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا اور وہ سوہو کے پڑوس میں اسٹریٹجک مقامات پر دس دیواروں کو پینٹ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ پینٹ شدہ اگواڑے پر لکھا ہے "یہ دیوار پیشاب کرنے کی جگہ نہیں ہے۔”ویسٹ منسٹرسٹی کونسل گلیوں کو صاف کرنے، پیشاب سے بھری سڑکوں پر پانی کا چھڑکاؤ کرنے کے لیے سالانہ تقریباً ایک ملین پاؤنڈ (1.23 ملین ڈالر) خرچ کرتی ہے۔ اس لیے اسے امید ہے کہ یہ کوٹنگ لاگت کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔ "ہم دیکھیں گے کہ اگلے چھ مہینوں میں اس سے کتنا فرق پڑتا ہے۔”حکام خلاف ورزی کرنے والوں پر عائد جرمانے میں اضافے کے امکان کا بھی جائزہ لے رہے ہیں، کیونکہ عوامی مقامات پر پیشاب کرنا ایک خلاف ورزی ہے جس کے لیے اس وقت مرتکب پر 50 سے 80 پاؤنڈ (62 اور 99 ڈالر) کے درمیان جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×