احوال وطن

جھارکھنڈ حکومت نے غریب عوام کو دیا نئے سال کا تحفہ، پٹرول کی قیمتوں میں ہوگی 25؍روپیے کمی لیکن…..

رانچی: 29؍دسمبر (عصرحاضر) جھارکھنڈ حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 25 روپے کی بڑی کمی کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کے دفتر نے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ یہ جانکاری دی ہے۔ ٹوئٹ کے مطابق پٹرول و ڈیزل کی قیمت میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے اور اس سے غریب و متوسط طبقہ کے لوگ سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ اس لیے حکومت نے ریاستی سطح پر دو پہیہ گاڑیوں کے لیے پٹرول پر فی لیٹر 25 روپے کی راحت دے گی۔ اس کا فائدہ 26 جنوری 2022 سے ملنا شروع ہوگا۔ ٹوئٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حکومت کے اس فیصلہ سے تقریباً 1.25 کروڑ لوگوں کو فائدہ ہوگا۔

واضح رہے کہ اس وقت رانچی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 98 روپے 52 پیسے ہے اور ڈیزل کی قیمت 91 روپے 56 پیسے فی لیٹر ہے۔ اس طرح دیکھا جائے تو پٹرول کی قیمت 73 روپے 52 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 66 روپے 56 پیسے فی لیٹر ہو جائے گی۔ لیکن اس پر شرطیں بھی نافذ ہیں، یعنی سبھی کو یہ فائدہ نہیں ملنے والا ہے۔ ’آج تک‘ پر شائع ایک رپورٹ کے مطابق ریاستی حکومت نے واضح کیا ہے کہ بی پی ایل کارڈ ہولڈرس ہی اس کا فائدہ اٹھا سکیں گے۔
اس درمیان ہیمنت سورین نے اتحادی حکومت کے دو سال پورے ہونے کے موقع پر منعقد پروگرام میں کہا کہ حکومت اسٹوڈنٹس کو اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ سے نوازے گی، تاکہ ہونہار طلبا کو پڑھائی کرنے میں پریشانی نہ ہو۔ قبائلی طبقہ کے بچوں کو بینک مینجمنٹ لون نہیں دے رہے ہیں، اس کو لے کر حکومت سنجیدہ ہے۔ آنے والے دنوں میں اس مسئلہ کا حل حکومت نکالے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×