آئینۂ دکن

محکمہ پولیس میں سب انسپکٹر وکانسٹیبلس کے تقررات کا پہلا مرحلہ کامیاب کرنے والے اُمیدواروں کے لیے خوشخبری

حیدرآباد: 14؍نومبر (پریس ریلیز) جناب اقبال حسین سکریٹری ہیومن ویلفیرفاؤنڈیشن تلنگانہ کی اطلاع کے بموجب ایچ ڈبلیوایف تلنگانہ کی جانب سے سب انسپکٹر وکانسٹیبلس کے تقررات کے پہلے مرحلہ کے لیے منعقدہ امتحانات کے ضمن میں سابق آئی پی ایس جناب ایس اے ہدیٰ ریٹائرڈ ڈی جی پی متحدہ آندھراپردیش کی قیادت اورماہرین کی نگرانی میں چنندہ اُمیدواروں کو تربیت فراہم کی گئی تھی۔انہوں نے مسرت کا اظہارکرتے ہوئے بتایاکہ اس کے بہتر نتائج حاصل ہوئے ہیں۔پریلمنری امتحان کے لیے جامعہ دارالھدیٰ پہاڑی شریف وادی ہدیٰ میں طلبہ کوقیام وطعام کی سہولت کے ساتھ مفت تربیت فراہم کی گئی۔دوہزار سے زائد طلبہ میں سے 107طلباء وطالبات کااسکریننگ ٹیسٹ کے ذریعہ انتخاب کیاگیاتھا اورانہیں یہ ٹریننگ سرفہرست انسٹٹیوٹ کے قابل اساتذہ کے ذریعہ بالکلیہ مفت فراہم کی گئی تھی۔الحمدللہ 19ایس آئی (SI)اور54 کانسٹیبل کے لیے اُمیدواروں نے پہلے مرحلہ کے پریلمس میں یہاں سے کامیابی حاصل کی ہے۔واضح رہے کہ محکمہ پولیس اور دیگر محکمہ جات میں حکومت تلنگانہ کی جانب سے بڑی تعدادمیں جائیدادوں پر تقررات کا اعلان کیاگیا۔ ایچ ڈبلیوایف تلنگانہ نے بلاتاخیرنوجوانوں بالخصوص مسلم طلبہ وطالبات اوراولیائے طلباء میں شعوربیدارکرنے ریاست بھرمیں 22سے زائد مقامات پرپبلک میٹنگس کے ذریعہ اس کی اہمیت وافادیت اورداخلہ امتحان کے طریقہ کار سے انہیں واقف کروایا۔اب دوسرے مرحلہ کے فزیکل ٹیسٹ کے لیے ہیومن ویلفیرفاؤنڈیشن تلنگانہ کی جانب سے مفت ایک ماہ کافزیکل فٹنس ٹریننگ کیمپ‘ وادیئ ھدیٰ،دارالھدیٰ پر منعقد کیاگیا ہے۔ اسکریننگ ٹیسٹ کے ذریعہ انتخاب عمل میں آئے گا۔نشستیں محدود ہیں خواہش منداُمیدوارجلد از جلدان فون نمبرات 8712313740,9486893944،9985972530,9100558075, 7207992740پررجسٹریشن کروالیں۔جناب ریاض احمدکوآرڈینیٹر کیمپ نے بتایا کہ جناب ایس اے ہدیٰ،سابق آئی پی ایس وریٹائرڈ ڈی جی پی متحدہ آندھراپردیش اس کیمپ کی سرپرستی کریں گے جبکہ جناب موسیٰ بن ابراھیم ریٹائرڈ کمانڈنٹ محکمہ پولیس کی نگرانی میں منتخبہ اُمیدواروں کو تربیت فراہم کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×