آئینۂ دکن

ادارہ اشرف العلوم ٹرسٹ حیدرآباد کی مایہ ناز انجمن تہذیب اللسان کے دو روزہ عظیم الشان مسابقتی اجلاس کا آغاز

مفتی عبدالملک انس قاسمی(ناظم تعلیمات ادارہ اشرف العلوم)کی اطلاع کے بموجب ادارہ کی مایہ ناز، رجال ساز، متحرک و فعال انجمن تہذیب اللسان کے دو روزہ سالانہ مسابقتی اجلاس کا آغاز ہوچکا ہے،جو چار اہم نشستوں پر بہ روز بدھ و جمعرات،بہ تاریخ: ٢٧/۲۸جمادی الاخری ١٤٤٥ھمطابق 9/10 جنوری 2023ء مسجد اشرف ادارہ اشرف العلوم خواجہ باغ میں منعقد ہورہاہے۔اس اہم اجلاس کی سرپرستی ادارۂ ہذا کے روح رواں و شیخ الحدیث ملک کے ممتاز عالم دین،ترجمان اہل سنت حضرت مولانا محمد عبد القوی صاحب مدظلہ العالی فرمائیں گے،اور افتتاحی خطاب استاذ الاساتذہ حضرت مولانا محمد مصدق القاسمی صاحب مدظلہ العالی فرمائیں گے۔ شہر واضلاع کے متعدد علماء ومعززین حکَم مستحکم اور مہمان خصوصی کی حیثیت سے رونق بزم ہوں گے۔اس مسابقہ میں مختلف حساس موضوعات پر کل 107 طلبہ پانچ زبانوں (عربی، اردو، انگریزی، تیلگو، اور مراٹھی) میں اپنا تقریری مظاہرہ اور دلچسپ بیت بازی پیش کریں گے۔
نشستِ اول بروز بدھ صبح 8 بجے تا 2بجےدن جبکہ نشست ثانی بروز بدھ بعد نماز عشاء تا اختتام مجلس ہوگی
نشست ثالث بروز جمعرات صبح 8 بجے تا 12 بجے ہوگی۔
آخری و انعامی مجلس جمعرات بعد نماز ظہر تا عصر منعقد ہوگی؛ جس میں کامیاب مساهمين کو گراں قدر انعامات سے نوازا جائے گا۔
مولانا سید نذیر احمد یونس قاسمی (ناظم انجمن) نے تمام متعلقین ادارہ، سرپرستان طلبہ اور عامۃ الناس سےخواہش کی ہے کہ اس اہم پروگرام میں رونق افروز ہوکر طلبہ کرام کی حوصلہ افزائی فرمائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×