احوال وطن

تبلیغی جماعت سے منسلک انڈونیشیا کے 17؍ افراد اپنے ملک روانہ

سہارنپور،دیوبند، 4؍ جولائی (سمیر چودھری)
بیرون ملک کے تبلیغی جماعت کے افراد کو جیل سے رہائی ملنے کے بعد اب انہیں بڑی راحت ملی ہے۔ وزارت خارجہ نے جماعت کے افراد کو ان کے وطن بھیجنے کی ہری جھنڈی دی۔ فی الحال انڈونیشا کے 17بیرون ملک کے تبلیغی جماعت کے افراد کو ان کے وطن بھیج دیا گیا ۔ سہارنپور سے سیکورٹی انتظام کے درمیان 17تبلیغی جماعت کے افراد کو گزشتہ رات دہلی کے لئے روانہ کیا گیا جہاں سے آج انہیں خاص طیارے سے سبھی کو ان کے وطن روانہ کردیا گیا۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ کل وزارت خارجہ کی جانب سے انڈونیشیا کے 17بیرون ملک کے تبلیغی جماعت کو افراد کو ان کے وطن بھیجنے کے لئے احکامات سہارنپور انتظامیہ کو موصول ہوئے۔ جس میں انڈونیشیا کے 17شہریوں کو دہلی بھیجنے کو کہا گیا جہاں سے آج انہیں ان کے وطن بھیج دیا گیا۔ جیسے ہی حکومت کی جانب سے یہ احکامات موصول ہوئے تو سہارنپور انتظامیہ نے 17شہریوں کو ان کے وطن بھیجنے کی تیاری شروع کردی تھی ، سبھی کے پاسپورٹ ویزا کا ملان کرکے کل دیر شام کارروائی پوری کی گئی۔ جس کے بعد سبھی 17افراد کو پولیس کی سیکورٹی میں دہلی کے لئے روانہ کردیا گیا جہاں آج سبھی اپنے وطن واپس چلے گئے۔ جیسے ہی سبھی تبلیغی جماعت کے افراد سہارنپور سے روانہ ہوئے تو ان کی آنکھوں میں آنسو چھلک اٹھے ۔ انہو ںنے سہارنپور کی زمین اور یہا ںکے لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سہارنپور میں انہیں گھر کی طرح پیار ملا ۔ انہو ںنے کہا کہ ہندوستان ایک اچھا ملک ہے یہاں کے افراد بھی اچھے ہیں۔ بیرون ملک کے تبلیغی جماعت کے افراد کو ان کے وطن واپس بھیجنے کے لئے بہوجن سماج پارٹی ممبرپارلیمنٹ حاجی فضل الرحمن ، ان کے داماد اوصاف گڈو ، سینئر وکیل چودھری جاں نثار ، آل انڈیا ملی کونسل کے ضلع صدر ڈاکٹر مولانا عبدالمالک مغیثی کی ٹیم نے برابر پیروی کی ، ان کی محنت کا نتیجہ ہے کہ انڈونیشیا کے 17افراد اپنے وطن کے لئے روانہ ہوئے۔ سبھی نے پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ واضح ہو کہ دہلی مرکز کا معاملہ سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں دیگر اضلاع اور شہروں کی طرح سہارنپور ضلع میں بھی غیرملکی جماعتوں کے 57افراد پر مقدمہ درج کرکے انہیں جیل بھیج دیا گیا تھا، ان کی رہائی کے لئے سہارنپور کے رکن پارلیمنٹ حاجی فضل الرحمن، ان کے داماد حاجی اوصاف گڈو ، ملی کونسل سہارنپور کے صدر مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی ، معروف ایڈوکیٹ چودھری جاں نثار وغیرہ نے انسانیت کی بنیاد پر بیڑہ اٹھایا اور بالآخر سہارنپور کی عدالت نے مضبوط پیروی کی بنا پر تمام افراد کو گزشتہ مہینے بری کردیا تھا ۔ کرونا وائرس کے بعد سہارنپورمیں 57، بیرون ملک کے تبلیغی جماعت کے افراد کے خلاف 2اپریل کو مقدمہ قائم کیا گیا تھا جس کے بعد 21اپریل کو سبھی جماعتیوں کو گرفتار کرکے عارضی جیل میں بند کردیا گیا تھا، تقریباً 54روز تک جیل میں رہنے کے بعد انہیں عدالت نے ایک ایک ماہ کی سزا سنائی تھی جس کی میعاد جیل میں ہی پوری ہونے کے سبب انہیں رہا کردیا گیا تھا جس کے بعد سے ہی سبھی تبلیغی جماعت کے افراد انبالہ روڈ پر واقع ایک وینکٹ ہال میں پولیس کی نگرانی میں رہ رہے تھے ، گزشتہ کل جیسے ہی انڈونیشیاکے شہریوں کو ان کے وطن واپس بھیجنے کے احکامات موصول ہوئے تو سبھی کے چہروں پر خوشی کے آثار ظاہر ہوگئے ، اس کے بعد انہوں نے اپنے ساتھیوں سے وداعی لی اور سہارنپور میں ان کا خیال رکھنے والے اور پیروی کرنے والی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ انڈونیشیا کے شہری ریفن ، ترکیم، نصرل، وغیرہ نے کہا کہ سہارنپور میں انہیں اپنے گھر جیسا ماحول ملا ہے۔ یہاں کے افراد نے ان کی بہت مدد کی ہے ، انہیں کبھی بھی یہاں رہتے ہوئے کسی طرح کی کوئی پریشانی نہیں ہوئی اور نہ ہی انہیں کسی طرح کا خوف۔ انڈونیشیا کے شہریوں نے سہارنپور میں پیروی کرنے والی ٹیم کے موبائل نمبر بھی لئے اور انہیں انڈونیشیا آنے کی دعوت بھی دی۔ سبھی تبلیغی جماعت کے افراد کو دہلی میں واقع اندرا گاندھی انٹر نیشنل ایئرپورٹ پہنچایا گیا جہاں سے وہ آج اپنے وطن کے لئے روانہ ہوگئے۔ اس موقع پر مولانا عبدالمالک مغیثی، انوار احمد، ڈاکٹر ماجد، اخلاق احمد، فرقان، ثاقب مرزا، افضال، تسلیم پہلوان، چودھری جاں نثار وغیرہ موجود رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×