احوال وطن

، بھارت جوڑو نیائے یاترا کاایک ہفتہ مکمل ؛راہل گاندھی نے چہل قدمی کرتے ہوئے کی لوگوں سے ملاقات

گوہاٹی: راہل گاندھی کی قیادت میں انڈین نیشنل کانگریس کی جانب سے نکالی جا رہی بھارت جوڑو یاترا ایک ہفتہ مکمل کر چکی ہے اور ساتویں دن کی یاترا آسام کے بوگیناڈی سے شروع ہوئی۔ یہ یاترا 14 جنوری کو منی پور سے شروع ہوئی تھی اور 20 مارچ کو ممبئی میں ختم ہوگی اور اس دوران 67 ہزار کلومیٹر کا فیصلہ طے کرتے ہوئے 15 ریاستوں کے 110 اضلاع سے گزرے گی۔ آسام میں یہ یاترا 25 جنوری تک جاری رہے گی۔کانگریس کی بھارت جوڑو نیائے یاترا ہفتہ کو آسام کے لکھیم پور ضلع کے بوگیناڈی سے شروع ہوئی۔ جیسے ہی بس سے سفر شروع ہوا، سڑک کے کنارے کھڑے لوگوں نے راہل گاندھی کا استقبال کرنا شروع کر دیا۔ جس کے بعد راہل گاندھی نے بس سے اترنے کا فیصلہ کیا۔ اس دوران انہوں نے لوگوں سے بات کی اور ان کے ساتھ چہل قدمی کی۔پارٹی کی طرف سے مشترکہ شیڈول کے مطابق، یاترا کچھ دیر کے لیے گووند پور (للوک) میں قیام کرے گی۔ یہاں سینئر لیڈر جے رام رمیش، جتیندر سنگھ، بھوپین بورا اور دیببرتا سائکیا ایک پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ بعد از دوپہر ہرموتی سے یاترا دوبارہ شروع ہوگی۔ بعد میں یہ گومٹو کے راستے اروناچل پردیش میں داخل ہوگی، جہاں پرچم حوالے کرنے کی تقریب منعقد کی جائے گی۔دریں اثنا، کانگریس کے جنرل سکریٹری انچارج شعبہ مواصلات جے رام رمیش نے ایکس پر پوسٹ کے ذریعے اطلاع دی کہ راہل گاندھی 22 جنوری کو نگاؤں ضلع میں سری سری شنکر دیو کی جائے پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کریں گے۔جے رام رمیش نے لکھا، ’’سری سری شنکردیو ہندوستان کے سب سے بڑے مذہبی گرو، سماجی مصلح اور ثقافتی شخصیات میں سے ایک تھے۔ 15ویں-16ویں صدی کی ایک ایسی شخصیت جو آج بھی نہ صرف آسام کے لوگوں کے لیے بلکہ پورے ملک کے لیے تحریک کا باعث بنی ہوئی ہے۔ ان کی پوری زندگی اور تعلیمات موجودہ دور میں قدرے زیادہ اہمیت رکھتی ہیں۔ 22 جنوری کو علی الصبح بھارت جوڈو نیائے یاترا کے نویں دن راہل گاندھی نگاؤں ضلع کے باردووا ستر میں سری سری شنکر دیو کی مقدس جائے پیدائش پر ان کو جذباتی خراج عقیدت پیش کریں گے۔‘‘

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×