آئینۂ دکنجرائم و حادثات

مولانا پی ایم مزمل رشادی والا جاہی کاماریڈی میں خوفناک سڑک حادثے کا شکار‘ حالت خطرہ سے باہر

حیدرآباد۔31؍اکتوبر (عصرحاضرنیوز) شہر گلستان بنگلور کے معروف عالم دین و مشہور خطیب مولانا پی ایم مزمل رشادی والاجاہی کل رات تقریباً چار بجے ایک  کاماریڈی کے قریب ایک خوفناک سڑک حادثے کاشکار ہوگئے ۔

واقعہ میں مولانا کے ایک ساتھی ذبیح الله بھائی جو ہمیشہ ہر سفر میں ساتھ ہوتے تھے برموقع فوت ہوگئے‘ مولانا مزمل والاجاہی کو سر اور جسم پر کافی چوٹیں آئیں۔ ڈرائیور اور باقی دو طلبہ جو گاڑی میں سوار تھے محفوظ ہیں۔ عصرحاضر سے بات کرتے ہوئے مولانا حافظ فہیم الدین منیری صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی نے بتایا کہ مولانا مزمل رشادی کل رات پربھنی میں ایک جلسۂ عام میں خطاب کے بعد حیدرآباد واپس ہورہے تھے رات تقریباً چار بجے مولانا کی گاڑی کاماریڈی سے گزر رہی تھی کہ اچانک ایک تیز رفتار لاری کار سے ٹکراگئی جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی جمعیۃ علماء کاماریڈی کے ذمہ داران نے مقام واقعہ پہنچ کر مولانا کو دواخانہ منتقل کیا جہاں ان کا ابتدائی علاج کیا گیابعد ازاں انہیں حیدرآباد کے اولیو ہاسپٹل نانل نگر منتقل کردیا گیا۔ جہاں فی الحال ان کا علاج جاری ہے۔ قارئین سے مولانا اور ان کے ساتھیوں کے لیے دعاء صحت کی درخواست کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×