آئینۂ دکن

گوشہ محل حلقہ اسمبلی میں پولنگ کے تناسب میں نمایاں کمی تشویشناک

تلنگانہ کے تمام شہری بالخصوص اہلیانِ حیدرآباد سے حق رائے دہی سے استفادہ کی اپیل

حیدرآباد۔30؍نومبر (عصرحاضرنیوز) شہرحیدرآباد کا حساس اسمبلی حلقہ جہاں پر گستاخِ رسول کو شکست دینے کے لیے سیکولر رائے دہندوں کو بارہا متوجہ کیا گیا۔ لیکن دوپہر ایک بجے تک کی پولنگ کا تناسب دیکھنے کے بعد یہ سمجھ میں آرہا ہے کہ عوام میں یا تو شعور نہیں ہے یا پھر سب کچھ جان کر بھی لوگ تماشائی بنے ہوئے ہیں کیوں کہ وہاں پردوپہر ایک بجے تک صرف  15.83 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔ شہرحیدرآباد میں پولنگ کا تناسب حسب سابق نہایت کم نظر آرہا ہے۔ سب سے کم تناسب والا علاقہ حلقہ اسمبلی یاقوت پورہ ہے جہاں پر 12.42 فیصد ووٹنگ درج ہوئی جبکہ دیگر علاقوں میں کہیں 16 تو کہیں 18 فیصد ووٹنگ کا ریکارڈ درج ہوا ہے۔  جبکہ ریاست میں سب سے زیادہ پولنگ بانسواڑہ میں 53فیصد سے زیادہ درج ہوئی اور دوسرے نمبر پرتنگاتورتی اسمبلی حلقہ ہے جہاں پر 52فیصد سے زیادہ پولنگ درج کی گئی۔ علماء کرام ‘دانشورانِ قوم اور ریاست کے سرکردہ سیاسی و سماجی قائدین نے متعدد مرتبہ اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں سے نکل کر ضرور ووٹ ڈالیں اور اپنے جمہوری حق سے استفادہ کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×