ریاست و ملک
سابق وزیر اعظم اور سینئر کانگریس لیڈر منموہن سنگھ چل بسے
نئی دہلی۔26/دسمبر(عصرحاضرنیوز)
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا جمعرات کو92 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ کانگریس کے سینئر رہنما کو جمعرات کی شام کو ان کی طبیعت خراب ہونے پر تشویشناک حالت میں ایمس دہلی میں داخل کرایا گیا تھا۔
پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے 33 سالہ دور کو خیرباد کہتے ہوئے منموہن سنگھ اس سال کے شروع میں راجیہ سبھا سے سبکدوش ہوئے -۔
ذرائع نے بتایا کہ کانگریس کے سینئر لیڈرمنموہن سنگھ نے جمعرات کی شام ایمس میں آخری سانس لی۔ پرینکا گاندھی اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شام کے اوائل میں ایمس دہلی پہنچے۔