‘‘شعبان’’ہجری تقویم کا آٹھواں مہینہ ہے؛جواپنی رحمتوں ، برکتوں اورسعادتوں کے اعتبارسےماہ رمضان کےلئےپیش خیمہ کی حیثیت رکھتاہے،اس مہینے میں رمضان المبارک کے استقبال ،اس کےسایہ فگن ہونےسے قبل ہی اس کی مکمل تیاری اور مختلف ضروری امور سے یکسوئی کا بھرپورموقع ملتاہے،یہ وہ قابل قدر مہینہ ہے جس کی نسبت حضور اکرمﷺ نےاپنی طرف فرمائی اوراس میں خیرو برکت کی دعاء فرمائی،نیز اس ماہ کواعمال کی پیشی کا مہینہ قرار دیا اور امت کی…
انسان کا دل یوں تو دیکھنے میں جسم کا ایک ٹکڑا ہے ؛ لیکن اسی ٹکڑے میں خواہشات کی ایک دنیا بسی ہوئی ہے ، اس کی حرص و ہوس کا حال یہ ہے کہ اگر ہفت اقلیم حاصل ہوجائے تب بھی آسودہ نہ ہو ، اور ’’ ھل من مزید‘‘ کی صدا جاری رہے ، خواہشات کی کثرت انسان کو ٹکراؤ کی طرف لے جاتی ہے ؛ کیوںکہ اس دنیا میں کروڑوں انسان بستے…
یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ سوشل میڈیا انگریزوں کی چائے کی طرح ہے۔ کیوں کہ ایک زمانہ تھا جہاں متحدہ ہندوستان میں چائے کا تصور بھی نہیں تھا؛ لیکن انگریزوں کی مفت کی چائے کے آغاز نے آج چائے کو زندگی کا لازمی حصہ بنادیا ہے، بالکل ایسے ہی سوشل میڈیا کا حال ہے جس کے بغیر عام آدمی کی زندگی کا تصور محال نظر آتا ہے،سوشل میڈیا پلیٹ فارمس کے ذریعہ مفت خدمات…
مظاہرعلوم سہارنپور میں ’تخصص حدیث‘ کے تحت اس کے فضلاء کا اجتماع منعقد،نامور علماء کرام کی شرکت دیوبند،20/فروری(سمیر چودھری) ممتاز دینی درسگاہ مظاہرعلوم کا ممتاز علمی شعبہ ”تخصص حدیث“ کے تحت اس کے فضلاء کا ایک اجتماع مظاہرعلوم سہارنپور میں منعقد کیا گیا،اجلاس کی کل تین نشستیں ہوئیں،جس کی سرپرستی ادارہ کے ناظم اور شیخ الحدیث مولانا سید محمد عاقل سہارنپوری نے کی جبکہ نظامت مجلس شوریٰ کے رکن مولانا مفتی معصوم ثاقب رائے چوٹی…
سعودی عرب کے تمام متعلقہ اداروں نے رمضان اور حج سیزن کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ ہر سطح پر پر ہر ادارہ تیاریوں میں تیزی لا رہا ہے۔ عاجل ویب سائٹ کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ نے رمضان کے آپریشنل پلان کی تیاری کے لیے خصوصی اجلاس میں زائرین کے آمد کو آسان بنانے کے لیے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا ہے۔ آپریشنل پلان میں زائرین کی ضروریات اور متعلقہ اداروں کی جانب سے پیش…