دنیا میں کچھ بدنصیب وہ ہیں جو اپنی آخرت کوتباہ کرنے کے لئے خدا کے محبوب بندوں اور نبی ﷺ کے پیارے یاروں کے بارے میں زبان درازیاں کرتے ہیں،اپنی ناپاک زبانوں پر ان پاکبازوں کا نام نامناسب طریقے سے لاتے ہیں،اور اپنی بربادی کا سامان کرتے ہیں۔اورخاص کر کاتبِ وحی سیدنا امیر معاویہؓ کی شان میں گستاخی وبے ادبی کرتے ہیں،ان کی عظمت ،مقام ومرتبہ کو فراموش کرکے زہر اگلتے ہیں۔آج سے تقریبا ۵۰…
مفکر اسلام حضرت مولانا سید ابوالحسن علی ندوی ؒ ایک تاریخ ساز اوریادگارِ زمانہ انسان تھے ،وہ میرکارواں تھے،قائد ورہبر تھے،شیخ ومربی تھے،مقرر وخطیب تھے،مصنف وادیب تھے، عرب وعجم میں جن کی عظمتوں کا ڈنکا بجا،علم وتحقیق سے پوری دنیا سیراب ہوئی اور ہورہی ہے،جن کی کتابوں اور تصنیفات سے پورا عالم فیض پارہا ہے۔اللہ تعالی نے جن کے اندر خوبیوں اور کمالات کو جمع فرمادیاتھا۔بقول حضرت مولانا نورعالم خلیل امینی صاحب مدظلہ’’ان کی پوری…
اتحاد واتفاق کی اہمیت کو بیان کرنے کے لئے مثال میں ایک واقعہ عموما پیش کیا جاتا ہے تاکہ ہر ذہن کے انسان کو اجتماعیت کی اہمیت اور اتحادکی قو ت کا اندازہ ہو۔آپ بھی اس کو پڑھیے اور عبرت لیجیے کہ:ایک شخص کے دس لڑکے تھے ،سب لڑکے تندرست اور ہوشیارتھے اورمل جل کر رہتے تھے۔اس کی وجہ سے ہر جگہ ان کی دھاک بیٹھی ہوئی تھی،ان کا ہر کام آسانی سے ہوجاتاتھا،کوئی شخص…
یومِ جمہوریہ جو ہمارے ملک کا ایک تاریخی اور یادگار دن ہے،یہ اس لئے منایا جاتا ہے کہ اسی تاریخ کو ہمارے ملک کا قانون نافذ ہوا،اور ہمار ملک ایک جمہوری ملک قرار پایا۔جس میں تمام مذاہب کے ماننے والوں اور مختلف قبیلہ وخاندان والوں کو مذہبی آزادی کے ساتھ اس ملک میں رہنے اور جینے کا حق ملا۔ہمارا ملک 15اگست 1947کو آزاد ہوا۔آزادی کے پندرہ دن بعد 29اگست1947کو طے کیا گیا کہ آزادہندوستان کا…
قربِ قیامت کی ایک نشانی نبی کریم ﷺ نے یہ بھی بتا ئی کہ وقت نہایت تیز رفتاری کے ساتھ گذرجا ئے گا ،سال مہینوں کی طرح ، مہینہ ہفتہ کی طرح ،ہفتہ دن کی مانند ،دن گھنٹہ جیسا اور گھنٹہ ذرہ کی طرح ختم ہوجائے گا۔(ترمذی :۲۲۶۶)موجودہ دور بالکل اس پیشن گوئی کی تصدیق کررہا ہے ،اور حرف بہ حرف آپ کا فرمان پورا ہوتا آنکھوں سے دیکھا جارہا ہے،چناں چہ ۲۰۱۸ کا سال…