حیدرآباد: 12/اکٹوبر (عصر حاضر) سید نذیر احمد قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد کی اطلاع کے بموجب عظمت صحابہ مہم جو تقریبا ڈیڑھ ماہ سے شہر کے مختلف حلقوں میں چل رہی ہے اس کا مرکزی عظیم الشان جلسہ عام 18/اکٹوبر بروز جمعہ بعد نماز عشاء نفیس گارڈن فنکشن ہال بنڈلہ گوڑہ چوراستہ نزد مدرسہ سبیل الفلاح منعقد ہوگا حضرت مولانا مفتی محمد عبدالمغنی مظاہری صاحب مدظلہ صدر جمعیتہ علماء گریٹر حیدرآباد صدارت فرمائیں گے…
حیدرآباد: 11؍اکٹوبر (عصر حاضر) اسلام میں آداب واخلاق کی بڑی اہمیت ہے بلکہ دین اسلام سراپا ادب کا نام ہے، صرف چند مخصوص امور کے انجام دینے کا نام ادب نہیں ہے بلکہ ہر وہ چیز ادب میں داخل ہے جس سے انسانیت راحت محسوس کرتی ہو ، ان کے نفع کو اپنی ذات پر ترجیح دینا اور ان کو خود سے بہتر جان کر ان کے ساتھ حسن خلق سے پیش آ نے کا…
حیدرآباد :11؍ اکٹوبر (پریس ریلیز) حافظ پیر شبیر احمدصاحب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھراپردیش نے مسجد زم زم باغ عنبر پیٹھ حیدر آباد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کا دین واسلام تمام انسانیت کے لئے مکمل دستور حیات ومنشور زندگی ہے، جملہ نقائص سے منزہ و مبرا ہے تمام تر تعلیمات پایہ تکمیل کو پہونچ چکی ہیں ارشاد باری تعالی ہے،’’آج کے دن ہم نے تمہارے دین تمہارے لیے کامل کردیا ہے…
کریم نگر: 11؍اکٹوبر (پریس ریلیز) مسجد زم زم کشمیر گڈہ کریم نگر(تلنگانہ) میں 11 / اکٹوبر 2019 بروز جمعہ نمازِ جمعہ سے قبل اسلامی تعلیمات اور ہمارا معاشرہ ” کے عنوان سے خطیب بے باک شعلہ بیان مقرر حضرت مولانا خواجہ کلیم الدین صاحب اسعدی مد ظلہ العالی ناظم جامعہ صدیقیہ فیض العلم کریم نگر و نائب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا کا ایمان افروز خطاب ہوا۔ جس میں مولانا نے فرمایا کہ نبی…
دیوگھر: 11؍اکٹوبر (عصر حاضر) مولانا ایوب قاسمی کی اطلاع کے بموجب صفا بیت المال کی جانب سے کاشی ٹانڑ ضلع دیوگھر جھارکھنڈ میں مسجد ہاجرہ کا سنگ بنیاد بدست مولانا اسرائیل صاحب مظاہری صدر مدرس مدرسہ اسلامیہ عربیہ برنپھور رکھا گیا۔ اس موقع پر مولانا اسرائیل صاحب نے خطاب کرتے ہوئے مسجد کی اہمیت اور دیہاتوں میں مساجد کے نہ ہونے کی وجہ سے در پیش مشکلات پر روشنی ڈالی اور حالاتِ حاضرہ میں مساجد…