احوال وطن

کاشی ٹانڑ ضلع دیوگھر جھارکھنڈ میں مسجد ہاجرہ کا سنگ بنیاد

دیوگھر: 11؍اکٹوبر (عصر حاضر) مولانا ایوب قاسمی کی اطلاع کے بموجب صفا بیت المال کی جانب سے کاشی ٹانڑ ضلع دیوگھر جھارکھنڈ میں مسجد ہاجرہ کا سنگ بنیاد بدست مولانا اسرائیل صاحب مظاہری صدر مدرس مدرسہ اسلامیہ عربیہ برنپھور رکھا گیا۔ اس موقع پر مولانا اسرائیل صاحب نے خطاب کرتے ہوئے مسجد کی اہمیت اور دیہاتوں میں مساجد کے نہ ہونے کی وجہ سے در پیش مشکلات پر روشنی ڈالی اور حالاتِ حاضرہ میں مساجد سے عوام کا مربوط ہونا کتنا ضروری ہے اس پر تفصیلی خطاب کیا اور آخر میں معاونین کے حق میں دعاء فرمائی۔

اس تقریب سنگ بنیاد میں مولانا عبد الستار صاحب مظاہری‘ مولانا قمر الدین صاحب قاسمی‘ مولانا ایوب قاسمی کے علاوہ علاقہ کے علماء کرام و عوام الناس نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×