احوال وطن

مسلمان اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزاریں

کریم نگر: 11؍اکٹوبر (پریس ریلیز)  مسجد زم زم کشمیر گڈہ  کریم نگر(تلنگانہ) میں 11 / اکٹوبر 2019 بروز جمعہ نمازِ جمعہ سے قبل اسلامی تعلیمات اور ہمارا معاشرہ ” کے عنوان سے خطیب بے باک شعلہ بیان مقرر حضرت مولانا خواجہ کلیم الدین صاحب اسعدی مد ظلہ العالی ناظم جامعہ صدیقیہ فیض العلم کریم نگر و نائب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا کا ایمان افروز خطاب ہوا۔ جس میں مولانا نے فرمایا کہ نبی کریمﷺ کی بعثت سے قبل زمانہ جاہلیت میں ہر طرف شرک، بت پرستی، عریانیت، ظلم، بچیوں کے زندہ درگور کرنے اور اللہ کی نافرمانی کا ماحول تھا مگر ایسے ماحول میں بھی اللہ تعالیٰ نے نبی کریم ﷺ کی نبوت و رسالت کو عام فرمایا اور یقیناً آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات قیامت تک باقی رہیں گی، اور آپ کا لایا ہوا دین قیامت تک پھیلتا رہے گا، گویا اللہ تعالیٰ ہمارے اعمال وعبادات کے محتاج نہیں، نیز مولانا نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیارے طریقوں پر عمل پیرا ہونے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنے امتیوں کے ساتھ حسن سلوک، حسن اخلاق اور محبت کے ساتھ پیش آنے کے واقعات کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا کہ اللہ کے نبی کے طریقے کو چھوڑ غیروں کے طریقوں  میں دنیا وآخرت کی کامیابی نہیں مل سکتی، مزید فرمایا کہ ایران کا بادشاہ خسرو پرویز آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اسلامی دعوت پر مشتمل خط کو اسلام لانے سے بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے چاک کردیا تو اللہ تعالی اس کو اور اس کی سلطنت کو  ٹکڑے ٹکڑے کردیا، اس واقعہ کو ذکر کرنے کے بعد اپنے خطاب کا رخ مسلم نوجوانوں کی طرف پھیرتے ہوئے کہا کہ اسلام کو نہ اپنانے اور رسول اللہ ﷺ کے نام کی توہین کرنے کی وجہ سے جس طرح خسرو پرویز اور اس کی سلطنت برباد ہوگئی بالکل ایسے ہی جو شخص دین اسلام سے بیزاری کا اظہار اور  قرآن حکیم اور نبی کی تعلیمات کی خلاف ورزی کرے گا ،تو اس پر سے اللہ کی رحمتیں اور برکتیں ختم ہوجائیں گی، مولانا نے اپنے خطاب کے آخر میں فرمایا کہ آج ہمارے دلوں میں اللہ، رسول، قرآن، اور اللہ کے نبی کی سنتوں  اور طریقوں سے محبت نہیں بلکہ غیروں کے طور طریقوں سے محبت اور ان کے کلچر کو اپنانے کی فکر ہے جبکہ اسلام سے بہتر کوئی مذھب نہیں اور آپ۔صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے سے بہتر کوئی طریقہ نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×