نئی دہلی: 17/اکٹوبر (پریس ریلیز) سپریم کورٹ میں آج جو کچھ ہوا اس پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے جمعیۃعلماء ہند کے صدر مولانا سید ارشدمدنی نے کہا کہ بابری مسجد کے سلسلہ مسلمانان ہند کا موقف وہی ہے جس کا اظہارجمعیۃعلماء ہندکی طرف سے باربارکیا جاچکاہے یعنی جو جگہ مسجد کے لئے وقف کردی جائے وہ ہمیشہ مسجد ہی رہتی ہے، اس کی حیثیت میں کوئی تبدیلی نہیں کی جاسکتی، اس لئے نہ…
ممبئی: 16/اکٹوبر (عصر حاضر) بابری مسجد رام مندر ملکیت مقدمہ کی سماعت چالیس دنوں تک چلنے کے بعد آج فریقین کے وکلاء کی بحث کا اختتام ہوا۔اور عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا، آج کی عدالتی کارروائی پر جمعیۃ علماء قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ جمعیۃ علماء کے وکلاء نے اس مقدمہ کو انتہائی دیانتداری سے لڑا ہے اور عدالت کے سامنے وہ تمام حقائق…
دیوبند،15؍ اکتوبر(سمیر چودھری)مرکزالمعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر ممبئی کے سینئر رکن و ممبر آف پارلیمنٹ مولانا بدرالدین اجمل کے معتمد خاص جوان العمر مولانا رضوان ارشاد قاسمی کا آج ممبئی میں اچانک انتقال ہوگیا، مرحوم کے انتقال کی خبر سے یہاں کے علمی حلقوںکی فضاء مغموم ہوگئی اور متعلقین نے تعزیت مسنونہ پیش کی۔ مرحوم کی نماز جنازہ دیر رات ممبئی میں ادا کی گئی بعدا زیں وہیں تدفین عمل میں آئی۔ مولانا رضوان ارشاد…
دیوبند،15؍ اکتوبر(سمیر چودھری)آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سکریٹری مولانا عمرین محفوظ رحمانی نے آج دیوبند پہنچ کر دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی اور دارالعلوم وقف دیوبند کے مہتمم مولانا سفیان قاسمی و نائب مہتمم مولانا شکیب قاسمی سے ملاقات کی ہے۔بعدازیں مولانا عمرین محفوظ رحمانی نے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بابری مسجد معاملے پر مسلم پرسنل لا بورڈ کا موقف واضح ہے کہ عدالت میں پوری مضبوطی…
نئی دہلی 15/اکتوبر2019 (پریس ریلیز) بابری مسجد رام جنم بھومی ملکیت تنازعہ معاملہ کی سماعت کا آج 39 واں دن تھا جس کے دوران جمعیۃ علماء ہند کے وکیل ڈاکٹر راجیو دھون کی بحث کا جواب دینے سب سے پہلے سینئر ایڈوکیٹ پراسرن نے عدالت کو بتایا کہ عدالت کے لئے تاریخ درست کرنے کا وقت آگیا ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ بابر کی جانب سے کی گئی غلطی کو درست کرکے ملک…