احوال وطن

جوان العمر عالم دین مولانا رضوان ارشاد قاسمی کا انتقال

دیوبند،15؍ اکتوبر(سمیر چودھری)مرکزالمعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر ممبئی کے سینئر رکن و ممبر آف پارلیمنٹ مولانا بدرالدین اجمل کے معتمد خاص جوان العمر مولانا رضوان ارشاد قاسمی کا آج ممبئی میں اچانک انتقال ہوگیا، مرحوم کے انتقال کی خبر سے یہاں کے علمی حلقوںکی فضاء مغموم ہوگئی اور متعلقین نے تعزیت مسنونہ پیش کی۔ مرحوم کی نماز جنازہ دیر رات ممبئی میں ادا کی گئی بعدا زیں وہیں تدفین عمل میں آئی۔ مولانا رضوان ارشاد قاسمی کے انتقال پر یہاں معروف دینی ادارہ جامعۃ الشیخ حسین احمد مدنی دیوبند میںقرآن خوانی کرکے دعاء ایصال ثواب کااہتمام کیاگیا۔ اس موقع پر جامعۃ الشیخ کے مہتمم مولانا مزمل علی قاسمی نے مرحوم مولانا رضوان ارشاد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم بے پناہ خصوصیات کے حامل تھے،دارالعلوم دیوبندسے فراغت کے بعد مرکز المعارف کا کورس مکمل کیا اور اجمل کمپنی میں اپنی خدمات انجام دے رہے تھے، مرکز المعارف میںدی گئی ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی،ان کااچانک چلے جانا ہم سب کے لئے گہرے صدمہ کاباعث ہے ،اللہ پاک مرحوم کی مغفرت کاملہ فرمائے اور پسماندگان و متعلقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔ دارالعلوم دیوبند کے شعبہ انگلش کے استاذ مولانا توقیر قاسمی نے بھی مرحوم کے انتقال پرسخت تکلیف کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم ایک علمی شخصیت تھے، ہمارے قریبی دوست تھے، ان کا اس طرح چلانا جانا یقینا بہت رنج و الم کا موقع ہے، اللہ پاک ان کی خدمات کو قبول فرماکر بال بال مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×