۳۔ زندگی کے تمام مسائل میں تربیت کا نظام قائم ہے، بچوں کو بالغ ہونے سے پہلے نماز کا طریقہ سکھایا جاتا ہے، حج کے لئے جانے والوں کو حج کا طریقہ بتایا جاتا ہے، فنی کام انجام دینے والے لوگ اپنی لائن کے کسی ماہر آدمی سے کام سیکھتے ہیں، ٹیچروں کے لئے تربیتی کورس کو لازم قرار دیا گیا ہے، آج کل پرسنالٹی ڈیولپمنٹ کے نام پر تعمیر ِشخصیت کا کورس پڑھایا جاتا…
جب قربانی کا لفظ بولا جاتا ہے اور سماعتو ں سے ٹکراتا ہے توفوراًذہن سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی یادگار ولافانی اور محیر العقول قربانیوں کی طرف جاتا ہے اور دل وجان میں ایک ایمانی حرارت دوڑجاتی ہے ،نگاہوں کے سامنے اطاعت وفرماں برداری اور فنائیت کا عجیب نقشہ گشت کرنے لگتا ہے ۔حضرت ابراہیم علیہ السلام کی مبارک زندگی مختلف قربانیوں کے انجام دینے میں لگی رہی،آپ ؑ نے محبت الہی کے حصول اور…
اللہ تعالی نے جن اعمال کو بندوں کی مغفرت کا ذریعہ بنایا ہے اس میں حج کو امتیازی حیثیت حاصل ہے حدیث پاک میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : من حج لله فلم یرفث ولم یفسق رجع کیوم ولدته امه (بخاری شریف ١٥٢١) جو آدمی اخلاص کے ساتھ اس طرح حج کرے کہ اس میں کوئی گناہ کا عمل نہ کیا ہو اور بے حیائی کی بات نہ…
‘‘ذی الحجہ’’ اسلامی سال کاسب سے آخری مہینہ ہے؛جو ماہ رمضان کے بعد عظمت وفضیلت میں اپنی نمایاں شان اور منفردشناخت رکھتاہے، اس مہینے کا چاند نظر آتے ہی ہرمسلمان کے دل میں اس عظیم الشان قربانی کی یاد تازہ ہوجاتی ہے؛جوجلیل القدرپیغمبرحضرت ابراہیم علیہ السلام اور ان کے خانوادےنےپیش کی،جس کی مثال پیش کرنےسے تاریخ عاجزوقاصرہے۔ ‘‘ قربانی’’ مذہب اسلام کا ایک خصوصی وصف و شعار اور قرب خداوندی حاصل کرنے کا ایک موثر…
ذی الحجہ اسلامی تقویم کا آخری مہینہ ہے ،اس کی دسویں تاریخ کو عالم اسلام کے مسلمان اپنی دوسری اہم ترین عید مناتے ہیں جسے ’’عید الاضحی ‘‘ کہاجاتا ہے، مسلمان نماز عید سے فارغ ہوکر اپنی طرف سے خدا کے نام پر جانوروں کو ذبح کرکے سیدنا ابراہیم خلیل اللہ ؑ کے اُس عمل کی نقل کرتے ہیں جو انہوں نے خدا کے حکم اور اس کی اطاعت پر سر تسلیم خم کرتے ہوئے…