احوال وطن

نعت گوئی سے دلوں میں محبتِ رسولؐ پیدا ہوتی ہے

دیوبند،21؍ اکتوبر (سمیر چودھری) دینی درسگاہ جامعہ فیض ناصر مظفرنگر کے زیراہتمام شہر میں پہلی مرتبہ مدارس کے طلبہ وطالبات کے مابین آل انڈیا نعتیہ مقابلے کا انعقاد کیاگیا، جس کی صدارت مولانا رفیق احمد نے کی۔ پروگرام کی خوبصورت نظامت کے فرائض شاعروادیب ڈاکٹر طاہر قمر میرا نپوری نے انجام دیئے۔ اس موقع پر پر استاد شاعر ڈاکٹر تنویر گوہر ،مولانا عرشی کلیری، مولانا مصطفی کمال پاشاحکم کی مسند پر فائز رہے ۔ پروگرام میں اول مقام حاصل کرنے والے طالبعلم کو 5100 روپے اور دوسر ا مقام حاصل کرنیوالے طالبعلم کو3100روپے جبکہ تیسر ا مقام حاصل کرنے والے طالبعلم کو 2100 سو روپیہ کا نقدانعام مع سند خوبصورت ٹرافی اور میڈل سے نوازا گیا۔ مقابلے میں اول مقام شبنور بنت امید علی گاؤں سوجڑو طالبہ معہد البنات الاسلامی مصطفی کالونی نے حاصل کیا،دوسرا مقام محمد زید ابن مولانا معاذحسن قاسمی متعلم دارالعلوم دیوبند نے حاصل کیا جبکہ تیسرا مقام عائشہ بنت محمد ایوب متعلمہ مدرسہ معارف القرآن میرٹھ نے حاصل کیا۔ ان کے علاوہ پانچ طالب علموں کو بہترین مظاہرہ کرنے پر منتخب کر کے پانچ سو روپے نقد اور سند میڈل دے کر اعزاز کیا گیا۔ان کے علاوہ تمام شرکاء طلبہ وطالبات کوسند توصیف اور میڈل سے نوازا گیا ۔اس موقع پر جامعہ فیض ناصر کے مہتمم اور نعتیہ مقابلے کے کنوینر قاری شاہد حسینی نے بتایا کہ اس پروگرام کا مقصد نئی نسل کے اندر نبی کی محبت اور ان کے حوصلوں میں اضافہ کرنا ہے۔جامعہ فیض ناصر کے نائب مہتمم مولانا مفتی حفظ الرحمن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نعت گوئی ایک ایسا فن ہے کہ جس سے اپنے نبی کی محبت دلوں میں پیدا ہوتی ہے آج کے اس پروگرام سے بھی یہی پیغام پہنچانا مقصد ہے کہ ملت اسلامیہ کے ہر فرد کے دل میں اپنے نبی کی محبت پیدا ہو جائے اور جن طلباء نے پروگرام میں حصہ لیا ہے وہ قابل مبارک باد ہیں۔اس دوران مدارس کے ذمہ داران علماء کرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی جن میں بطور خاص مولانا عبدالخالق ،مولانا اکرم ند وی ، مولانا سفیر احمد،حافظ محمد راشدفریدآباد ،مولانامحمدعثمان فریدآباد،مولاناموسی قاسمی، تحسین علی قمر،ڈاکٹر ارشد سمراٹ، سیدفیصل کاظمی،مولانا حسین احمد قاسمی،قاری حذیفہ قاسمی،اکٹر عارف تھانوی،ڈاکٹر محمد شاہ نواز وغیرہ سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ پروگرام کو کامیاب بنانے مولانا مہتاب عالم بنتی کھیڑا،محمد ساحل کا بھرپورتعاون رہا ۔آخر میںکنوینر پروگرام نے تمام مہمانان کا اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×