آئینۂ دکن

جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد کا 18 اکٹوبر کو ہوگا مرکزی جلسہ عظمت صحابہ

حیدرآباد: 12/اکٹوبر (عصر حاضر) سید نذیر احمد قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد کی اطلاع کے بموجب عظمت صحابہ مہم جو تقریبا ڈیڑھ ماہ سے شہر کے مختلف حلقوں میں چل رہی ہے اس کا مرکزی عظیم الشان جلسہ عام 18/اکٹوبر بروز جمعہ بعد نماز عشاء نفیس گارڈن فنکشن ہال بنڈلہ گوڑہ چوراستہ نزد مدرسہ سبیل الفلاح منعقد ہوگا
حضرت مولانا مفتی محمد عبدالمغنی مظاہری صاحب مدظلہ صدر جمعیتہ علماء گریٹر حیدرآباد صدارت فرمائیں گے اور عارف بااللہ حضرت مولانا صلاح الدین سیفی صاحب مدظلہ( خلیفہ حضرت پیر ذوالفقار صاحب نقشبندی) اور ترجمان اہل سنت عارف بااللہ حضرت مولانا محمد عبدالقوی صاحب مدظلہ نائب صدر جمعیتہ علماء گریٹر حیدرآباد کے خصوصی خطابات ہونگے حضرت مولانا محمد مصدق القاسمی صاحب جنرل سکریٹری جمعیت علماء گریٹر حیدرآباد نظامت فرمائیں گے۔
حافظ وقاری محمد یونس علی خان صاحب جنرل سکریٹری جمعیت علماء حلقہ ملک پیٹ قرات کلام پاک پیش فرمائیں گے اور جناب حافظ تاج الدین سعید صاحب بارگاہ رسالت میں نذرانہ عقیدت ومحبت پیش کریں گے۔
شیدائیان صحابہ سے مع دوست احباب کثیر تعداد میں شرکت کی درخواست ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×