بندوں پر حق تعالی کی نعمتیں بے پناہ ہیں، اس کی نوازشیں بے پایاں اور اس کی عطائیں بے انتہا ہیں، جن کا کوئی حد وشمار نہیں،کوئی غایت ونہایت نہیں ،کوئی حساب و کتاب نہیں۔باری تعالی کے الطاف و عنایات کا سرسری انداز ہ صرف اس فقرے سے لگایا جاسکتا ہے جس سےشیخ سعدیؒ نے اپنی نادرۂ روزگار کتاب ’’گلستان‘‘ کا آغاز فرمایا اور جو صدیوں سے ضرب المثل کے طو رپر استعمال ہورہا ہے۔…
اللہ عزوجل نے امت ِمحمدیہ کی طاقت اعتراف ِوحدانیت اور اجتماعیت میں رکھی ہے ؛اسی لیے قر آن نے اس امت کوجہاں امت ِوحدت قرار دیا ہے، وہیں تما م مسلمانوں کو آپس میںایک دوسرے کا بھائی بھی، قرآن نے ایک مو قع پر بڑے نمایاں الفا ظ میں اس امت کی تعریف کی ہے، فر ما یا !’’إِنَّ ھذِہٖ أُمَّۃٌ وَاحِدَۃً وَأَنَا رَبُّکُمْ فَاعْبُدُوْنَ ‘‘۔(المؤمنون: ۵۲) دوسری جگہ جذبۂ اخوت ومحبت کو اہل ایمان کی…
صدقِ دل اور اخلا ص و للہیت کے سا تھ روزہ رکھنے والے ،رمضا ن کے اس مہینہ میں بہت سی خو بیو ں کے مالک بن جاتے ہیں ، ان کے دل میں عا جزی وانکسا ری پیدا ہو تی ہے، جذبۂ شفقت ومحبت میں اضا فہ ہو تا ہے، روزہ دار کی شفقت ومہربانی کے سب سے زیا دہ حقدار اس کے اعزا ء واقرباء ہو تے ہیں ، رمضان ہر مسلما ن…
جس طرح ماہ رمضان المبارک کو سال کے دوسرے مہینوں پر فوقیت حاصل ہے، اسی طرح شب قدر کو ایک ہزار مہینوں سے زیادہ برتری اور فضیلت حاصل ہے،اور ماہ رمضان کی فضیلت اور شب قدر کی قدر و منزلت جاہ و مرتبت کے لیے کیا کچھ کم ہے کہ اللہ تبارک و تعالی نے قرآن جیسی مقدس کتاب کو نازل کرنے کے لئے اسی ماہ مبارک کی شب قدر کا انتخاب فرمایا، اِنَّا أَنْزَلْنَاہُ…
اسراف اسلام میں ممنوع ہے ، اس کے با وجو د بہت سی قو میں اس کا شکار ہوئیں اور آج ایسے لوگوں کی کمی نہیں جن کی کو ئی بھی نقل وحرکت اسرا ف کے بغیر مکمل نہیں ہو تی ہے، اللہ رب العزت اسرا ف سے منع کر تے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں: ’’وَلاَ تُسْرِفُوْا إِنَّہٗ لاَ یُحِبُّ الْمُسْرِفِیْنَ‘‘ (الأعراف: ۳۱) اسراف ان لو گو ں کا کا م ہو تا ہے، جن…