احوال وطن

کوچی میں گیارہویں دو روزہ تفہیم شریعت ورکشاپ کے پہلے دن کا کامیاب اختتام

کوچی: 18/ستمبر (عصر حاضر) تفہیم شریعت کمیٹی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی زیر نگرانی کوچی کیرالا میں دو روزہ تفہیم شریعت ورکشاپ کا آج پھلا دن بحسن و خوبی مکمل ہوا ، پروگرام کی صدارت فقیہ العصر حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب دامت برکاتہم العالیہ (سکریٹری و ترجمان آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ) نے کی ، مولانا ابراہیم صاحب مہتمم جامعہ کوثریہ آلوا کوچی نے استقبالیہ پیش کرتے ہوئے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا، تفہیم شریعت کمیٹی کے آرگنائزر مولانا تبریز عالم صاحب نے تفہیم شریعت کا مقصد بتاتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد شرعی قوانین سے متعلق پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنا ، وکلاء اور علماء میں ربط کو بڑھاوا دینا ہے ، اور تفہیم شریعت کے ذریعہ مسلمانوں کو مقام ایمان سے مقام اطمینان تک پہنچانا ہے ، حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب کے چار قیمتی محاضرے ہوۓ ، پہلا محاضرہ طلاق کی مشروعیت اور مرد کو حق طلاق کیوں ، دوسرا محاضرہ تحکیم قبل الطلاق، تیسرا محاضرہ یتیم پوتے کی میراث اور چوتھا محاضرہ نفقہ مطلقہ کے موضوع پر ہوا، مولانا تبریز عالم نے کم عمری کی شادی اور تعدد ازدواج کے موضوع پر محاضرہ پیش کیا ، کل بھی انشاء اللہ محاضرات کا سلسلہ جاری رہے گا کل حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب کا محاضرہ متبنی کےموضوع پر جبکہ مولانا تبریز عالم کا محاضرہ عورتوں کا حق میراث کے موضوع پر ہوگا ، انشاءاللہ کل ایڈوکیٹ فضیل ایوبی صاحب (ایڈوکیٹ سپریم کورٹ آف انڈیا) کا محاضرہ مسلم پرسنل لا اور آئین ہند کے موضوع پر ہوگا، اس ورکشاپ میں پورے کیرالا سے ۱۲۵ علماء شرکت کر رہے ہیں ، تمام علماء نے بہت غور سے محاضرات سنے ، کل شام‌میں کیرالا ہائی کورٹ کے وکلاء کی ایک نشست حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب دامت برکاتہم کی صدارت میں ۵ بجے سے ۸ بجے تک ہوگی جس میں فضیل ایوبی صاحب بحیثیت مہمان خصوصی شریک ہونگے، پروگرام کے تمام انتظامات اور ضیافت جامعہ کوثریہ آلوا کوچی کیرالا نے کی ، اللہ سے دعاء ہے کہ اس پروگرام کو نافع بنائے۔آمین

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×