لیجیے!کتاب زندگی کا ایک اور ورق الٹنے جارہاہے، دیوار حیات کی ایک اور اینٹ گرنے کےقریب ہے،عمر مستعار کا ایک اور سال ختم ہواچاہتاہے؛مگر نادان جشن سال نو منارہے ہیں ،ایک دوسرے کو مبارک باد دے رہے ہیں ،مٹھائیاں تقسیم ہورہی ہیں ،پٹاخے پھوڑے جارہے ہیں اور افسوس تو اس پر ہے کہ ان سب غیر اسلامی رسومات میں ہماری نئی نسل سب سے زیادہ پیش پیش ہے ۔غور کیا جائے تو وقت وہی ہے…
حضرت مولانا محمد اسرار الحق قاسمیؔ طاب اللہ ثراہ و جعل الجنۃ مثواہ حیاتِ مستعار کے یہ چند لمحے رب ذوالجلال کی بہت بڑی نعمت ہیں ۔ جو لوگ اس نعمت کو اللہ رب العزت کی امانت سمجھ کر استعمال کرتے ہیں، وہ ہر عیش سے منہ موڑ کر ، ہر صعوبت برداشت کرتےہوئےتادم آخر مقاصد حسنہ کے لیے تن من دھن کی بازی لگادیتےہیں او رتاریخ کے پنوں میں شہیدوں کی طرح سرخروہوجاتےہیں۔رہبر ملت…
اسلام ، وہ بے بہا نعمت ہے ؛جس کے ذریعے انسان اپنے رب کو پہچانتا ہے اور گم راہی کے اندھیروں سے نکل کر ہدایت کی روشنی میں آتا ہے ،جیساکہ ارشادِ خداوندی ہے اﷲ تعالیٰ ان لوگوں کا ساتھی اور مددگار ہے جو اہل ایمان ہیں، اُن کو تاریکیوں سے نکال کر روشنی کی طرف لاتا ہے اور جو لوگ کافر ہیں ان کے دوست، شیاطین ہیں جو ان کو روشنی سے نکال کر…
قرآن مجید رب العالمین کا وہ کلامِ بلاغت نظام ہے،جس کی عظمت و شکوہ،رفعت و جلالت،کبریائی و بڑائی کا ہر کوئی قائل ہے۔افلاک اپنی تمام تر وسعتوں کے باوجود،زمین اپنی بسط و کشادگی کے باوجود اور پہاڑ اپنی صلابت وبلندی کے باوجود اس بار امانت کو اٹھانے سے عاجز و قاصر رہے اور اللہ نے اس کا نزول سید الانبیاء و المرسلین محمد الرسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے قلبِ اطہر پرفرمایا۔پھر کابراً عن…
لوگ کہتے ہیں:مسکین وتہی دامن ہے وہ شخص جسے انگریزی بولنی،لکھنی اور سمجھنی نہیں آتی؛ کیوں کہ ایسے شخص کودنیا بھر میں اکثر مواقع پر پریشانی پیش آتی ہے۔ ممکن ہے کہ یہ مفروضہ کسی حد تک درست بھی ہو؛مگر ایک مسلمان اور عربی زبان کے طالب علم کی حیثیت سے میرا ماننا ہے کہ مسکین تو وہ شخص ہے جسے عربی زبان نہیں آتی۔ ۔۔ اسے معبود حقیقی اللہ سبحانہ وتعالٰی کی بات سمجھنے…