آئینۂ دکن

سٹی جمعیۃ علماء ٹولی چوکی کے زیر اہتمام مرکزی جلسہ عظمت صحابہ و اہل بیت اطہار

حیدرآباد: 18؍ستمبر (عصر حاضر) سٹی جمعیۃ علماء ٹولی چوکی کے زیر اہتمام مرکزی جلسہ عظمت صحابہ و اہل بیت اطہار ان شاءاللہ ۲۰/محرم ۱۴۴۰ھ م 20/ستمبر 2019ء بروز جمعہ بعد نماز عشاء مرزا پیالس فنگشن ہال قلعہ گولکنڈہ میں زیر سرپرستی حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب دامت برکاتہم (صدر ریاستی جمیعۃ علماء تلنگانہ وآندھرا ) اور زیر صدارت رہبر قوم و ملت حضرت مولانا مفتی محمد عبد المغنی صاحب مظاہری دامت برکاتہم(صدر سٹی جمیعۃ علماء گریٹر حیدرآباد ) حلقہ واری سطح پر مرکزی جلسہ منعقد کیا جائے گا ۔
اجلاسِ عام میں مہمان خصوصی مشہور و معروف مایہ ناز عالم دین حضرت مولانا پی یم مزمل صاحب رشادی والاجاہی دامت برکاتہم(خطیب مسجد عمر فاروق بنگلور )کا کلیدی خطاب ہوگا ۔

واضح ہوکہ سٹی جمعیۃ علماء حلقہ ٹولی چوکی کے زیر اہتمام ماہِ محر الحرام میں مہینہ بھر عظمتِ صحابہ و اہل پیت اطہار کے عنوان سے ٹولی چوکی و گولکنڈہ کی مختلف مساجد میں منعقد کئے جارہے ہیں تاحال اس عنوان کے تحت بیسیوں جلسے منعقد کئے گئے۔ اب اس کا مرکزی جلسہ منعقد کیا جارہا ہے لہذا سٹی جمعیۃ علماء ٹولی چوکی کے جمیع ذمہ داران و اراکین نے عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت واستفادہ کی درخواست کی ہے۔
نوٹ مرکزی جلسہ میں خواتین کے لئے پردہ کا نظم رہیگا ان شاءاللہ
مزید تفصیلات کے لئے  9440596555/9533482794/9948683120

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×