حیدرآباد و اطراف

بورابنڈہ میں تحفظ شریعت ٹرسٹ کے زیر اہتمام تربیتی ورک شاپ

حیدرآباد: 14/دسمبر (پریس نوٹ) تحفظ شریعت ٹرسٹ حیدرآباد کے زیر اہتمام تربیتی ورک شاپ برائے طالبات(بذریعہ پروجیکٹر)بہ تاریخ: 15/دسمبر 2022ء بہ روز جمعرات مطابق 20/جمادی الاولی 1444ھ بعد نماز ظہر متصلاً،بہ مقام: مدرسہ اسلامیہ تعلیم القرآن بورہ بنڈہ منعقد ہوگا۔ جس کی صدارت حضرت مولانا مفتی محمد تجمل حسین صاحب قاسمی دامت برکاتہم سرپرست مدرسہ ہذا واستاذ حدیث و فقہ جامعہ اسلامیہ دارالعلوم حیدرآباد اور نگرانی محترم مولانا مفتی سید ابراہیم حسامی صاحب قاسمی مدظلہ ناظم مدرسہ ہذا،استاذ جامعہ دارالعلوم حیدرآباد،رکن شوری تحفظ شریعت ٹرسٹفرمائیں گے۔اس پروگرام میں مفتی محمد عامر قاسمی صدر تحفظ شریعت ٹرسٹ اور مولانا عبد الرشید طلحہ نعمانی معتمد عمومی تحفظ شریعت ٹرسٹ اپنے محاضرات پیش فرمائیں گے۔مدرسہ اسلامیہ تعلیم القرآن بورہ بنڈہ حیدرآبادکے جمیع ذمہ داران و اراکین نے خواتین و طالبات سے استفادہ کی درخواست کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×