ایک روزہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس شہرواضلاع میں تیاریاں زوروشور سے جاری
حیدرآباد:19؍جنوری (پریس نوٹ) مولانا حافظ خواجہ نذیر الدین سبیلی رکن تاسیسی مجلس تحفظ ختم نبوت کے بموجب مورخہ 21/جنوری بروز ہفتہ بعد مغرب تا 22/جنوری بروز اتوار بعد عشاء مسجد عالمگیر، گٹالہ بیگم پیٹ ، مادھا پورمیں جناب احمد نواز خان صاحب صدر مسجد عالمگیر کے حسنِ تعاون سے مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ وآندھرپردیش کے زیر اہتمام ایک روزہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوگی، کانفرنس میںشرکت کے لئے شہر واضلاع کے نوجوانوں اور عام مسلمانوں میں زبردست جوش وخروش ہے اور اِ س سلسلہ میں تیاریاں بھی زور وشورسے جاری ہیں، کانفرنس کی صدارت حضرت مولانا شاہ جمال الرحمٰن صاحب صدر مجلس تحفظ ختم نبوت کریں گے، اس کے علاوہ حسبِ ذیل عنوانات پر ممتاز علماءکرام کے خطابات ہوں گے، مولانا خالد سیف اللہ رحمانی ، بعنوان: ایمان کی اہمیت اور نواقض ایمان سے واقفیت، مولانا جعفر پاشاہ ثانی عاقل، بعنوان: علماء سے دوری ایمان کے لئے خطرہ، مولانا محمد ارشد علی قاسمی ، بعنوان: عقیدۂ ختم نبوت اور قادیانی فتنہ، مولانا مفتی عبد المنعم فاروقی، بعنوان: فتنۂ غامدیت وانجینئرعلی مرزا، مولانا موسیٰ خان ندوی، بعنوان: توہین انبیاء کے مجرم، مولانا محمد عبد القوی ، بعنوان: فتنۂ شکیل بن حنیف اور بعنوان: حضورﷺ کے بعد خلافت یا امامت ؟ مہمان عالم دین مولانا ڈاکٹر محمد اسجد ندوی قاسمی ، بعنوان: مقام حدیث اور منکرین حدیث اور بعنوان: فتنوں کے تعاقب میں امت کا تعامل، مولانا مفتی تجمل حسین قاسمی ، بعنوان:طریقت یا اسلام سے بغاوت، مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی قاسمی ، بعنوان: تذکرۂ شہداء ختم نبوت ، مولانا مفتی رفیع الدین رشادی ، بعنوان:علاج کے نام پرایمان پر حملہ، مولانا شاہ جمال الرحمٰن مفتاحی کے صدارتی خطاب اور دعاء پرکانفرنس کا اختتام ہوگا، شرکاء کانفرنس کے لئے قیام وطعام کا نظم رہے گا، مجلس استقبالیہ میں شامل مجالس تحفظ ختم نبوت گریٹر حیدرآباد کے عہدیداران اور جمیع ارکان نے تمام برادرانِ اسلام سے کثیر تعداد میں شرکت واستفادہ کی اپیل کی ہے۔