حیدرآباد و اطراف

مسجد عالمگیر گٹالہ بیگم پیٹ میں ایک روزہ تحفظ ختم نبوت کا نفرس کا انعقاد

حیدرآباد: 16؍جنوری (پریس نوٹ) مولانا محمد ارشد علی قاسمی سیکریٹری مجلس تحفظ ختم نبوت کے بموجب مسلمانوں کے دین وایمان کی حفاظت اور موجودہ دورے کےگمراہ و باطل فتنوں کے خلاف شعور بیداری کے لئے مورخہ 21/جنوری بروز ہفتہ بعد مغرب تا 22/جنوری بروز اتوار بعد عشاء مسجد عالمگیر گٹالہ بیگم پیٹ مادھاپور میں محترم جناب احمد نواز خان صاحب صدر مسجد عالمگیر کے حسنِ تعاون سے ریاستی مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ و آندھراپردیش کے زیر اہتمام’’ ایک روزہ تحفظ ختم نبوت کانفرس‘‘ رکھی گئی ہے، حضرت مولانا شاہ جمال الرحمٰن مفتاحی صدر مجلس تحفظ ختم نبوت صدارت فرمائیں گے ،حضرت مولانا ڈاکٹر اسجد قاسمی ندوی شیخ الحدیث جامعہ امدادیہ مرآباد مہمانِ خصوصی ہوں گے ، اس کے علاوہ ریاستی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ذمہ داران اور شہر کے اہم علماءکرام کے خصوصی تربیتی خطابات ہوں گے، مجلس تحفظ ختم نبوت کے ارکان وعہدیداران مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی قاسمی نائب صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی جنرل سیکریٹری، مولانا محمد عبدالقوی خازن، مولانا حافظ خواجہ نذیر الدین سبیلی، مولانا محمد امجد علی قاسمی اور مولانا مصلح الدین قاسمی ارکانِ تأسیسی نے تمام برادران ِاسلام سے مع دوست واحباب کثیر تعداد میں شرکت و استفادہ کی اپیل کی ہے، قیام و طعام کا معقول نظم رہے گا۔تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9949144557 / 8801774902 / 9959634095 پر ربط کیاجاسکتا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×