آئینۂ دکن

ادارہ وفاق المکاتب تلنگانہ و آندھرا پردیش کا مرکزی جلسہ‘ طلباء مکاتب کا ہوگا شاندار تعلیمی مظاہرہ

حیدرآباد: 11؍ستمبر (پریس ریلیز) مفتی مصلح الدین صدیقی مظاہری کی اطلاع کے بموجب ریاست بھر میں پچھلے پانچ برسوں سے تحریک مکاتب کے حوالے سے سرگرم ادارہ "وفاق المکاتب تلنگانہ و آندھرا”  کے زیر اہتمام بہ تاریخ ۱۵محرم الحرام مطابق ۱۵ ستمبر بہ روز اتوار صبح نو تا دو بجے دن جمیع مکاتب کا سالانہ و مرکزی اجلاس، بہ عنوان:بے دینی کا سیلاب اور مکاتب دینیہ کے قیام واستحکام کی ضرورت،بہ مقام شملہ گارڈن نلگنڈہ چوراہا ملک پیٹ منعقد ہونے جارہاہے۔  اجلاس کی صدارت عارف باللہ حضرت مولانا شاہ محمد جمال الرحمن صاحب مفتاحی دامت برکاتہم (سرپرست ادارہ ہذا و صدر مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ)فرمائیں گے۔  مہمان خصوصی کی حیثیت سے فقیہ العصر حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی مدظلہ( ناظم المعہد العالی الاسلامی و ترجمان آل انڈیا مسلم پر سنل لاء بورڈ) شرکت فرمائیں گے۔  اجلاس میں طلبہ کا تعلیمی مظاہر ہ ہوگا اور پورے وفاق کی سطح پر تقریری مسابقے میں پوزیشن لانے والے طلبہ کو گراں قدر انعامات سے نوازا جائے گا۔ اجلاس کی تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہے وقت مقررہ پر اجلاس کا آغاز ہوگا  لہذا تمام فکرمند مسلمانوں بالخصوص مساجد کے ان ذمہ داروں سےشرکت کی پر خلوص گزارش ہے جو اپنے ہاں منظم مکتب کا قیام عمل میں لانا چاہتے ہیں یا استحکام مکاتب کے لیے کوشاں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×