آئینۂ دکن

کاماریڈی کے جنگل میں شکار کی غرض سے گیا راجو غار میں پھنس گیا‘ چالیس گھنٹوں سے ریسکیو آپریش جاری

کاماریڈی: 15؍دسمبر (عصرحاضر) ایک شخص جو مبینہ طور پر جنگلی جانوروں کا شکار کر رہا تھا، ضلع کے راماریڈی منڈل کے جنگلات میں پہاڑی پر ایک بڑی غار میں گرکر پھنس گیا۔ اس کے رشتہ داروں نے پولیس کو آگاہ کیا، ریونیو حکام کے ساتھ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ریڈی پیٹ گاؤں کا چڈا راجو منگل کی رات قریبی جنگل میں شکار کرنے گیا تھا۔ وہ غلطی سے ایک پہاڑی پر ایک بہت بڑی چٹان کے درمیانی خلا میں گر گیا۔ تاہم، یہ واقعہ بدھ کی صبح اس وقت سامنے آیا جب راجو کے گھر والوں نے اسے جنگل میں تلاش کیا کیونکہ وہ صبح تک گھر نہیں لوٹا۔ کاماریڈی کے ایس پی بی سرینواس ریڈی کے مطابق، کنبہ کے افراد اور دیگر گاؤں والوں نے جنگل میں واقع ایک بڑی چٹان کے خلا سے آنے والی آوازیں سنی اور پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس اور ریونیو اہلکاروں کی ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور اس شخص کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ایس پی نے تلنگانہ ٹوڈے کو بتایا کہ ریسکیو آپریشن میں شامل اہلکار آہستہ آہستہ چٹان کو ہٹا رہے تھے۔ انہوں نے اس کی بقا کو یقینی بنانے کے لیے مائع خوراک اور آکسیجن فراہم کی۔ آخری اطلاعات آنے تک ریسکیو آپریشن جاری ہے یہ ریسکیو آپریشن 40 گھنٹوں سے چٹانوں کے درمیان پھنسے راجو کو نکالنے کی کوشش کر رہا ہے۔ پولیس پتھروں کو توڑ رہی ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×