آئینۂ دکن

’’ووٹر ہیلپ لائن’’ موبائل ایپ کے ذریعہ اپنے ووٹر آئی ڈی کارڈ کو فون سے لنک کریں

حیدرآباد: 13؍اکٹوبر (مفتی عبد المہیمن اظہر القاسمی کی خاص رپورٹ) ان دنوں الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے EVP کے نام سے تمام ووٹرس کے ویریفیکیشن کا کام جاری ہے‘ جس کے ذریعہ ووٹرس آن لائن یا ’’ووٹر ہیلپ لائن ‘ ایپ کی مدد سے اپنے اور اپنے تمام اہلِ خانہ کے ووٹر آئی ڈی کارڈ کا ویریفیکیشن کرسکتے ہیں اس کے علاوہ تمام ووٹرس کے فون نمبرات کو بھی ووٹر آئی ڈی کارڈ سے لنک کا کام بھی اس پروگرام کے تحت جاری ہے‘ ایسے افراد جن کے ووٹر آئی ڈی کارڈ میں نام‘ والد کا نام یا عمر درست نہیں ہے وہ نہایت آسان طریقہ سے اپنے درست دستاویزات منسلک کرکے اس کی اصلاح کرسکتے ہیں‘ اس ایپ میں گھر کے تمام افراد کو منسلک کرکے ایک سند بھے جاری کی جارہی ہے۔ اہلِ خانہ کے وہ افراد جن کے ووٹر آئی ڈی کارڈ ابھی تک نہیں بنائے گئے وہ بھی اس ایپ کی مدد سے ووٹر آئی کارڈ فارم کی خانہ پُری کرسکتے ہیں‘ ای وی پی اور اس کے ذریعہ فون کو لنک کرنے کا کیا فائدہ ہوگا اس سلسلہ میں ابھی تک الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔ چونکہ گزشتہ چند ماہ سے حکومت کی جانب سے این آر سی کے مسئلہ کو لیکر سخت اعلانات کیے جارہے ہیں اس لیے دستاویزات کی درستگی یا اس کو اپ ڈیٹ کرنے کے کسی بھی اعلان کو ہم غیر اہم نہ سمجھیں اور انہیں درست کرنے کی خود بھے فکر کریں اور دوسروں کو بھی متوجہ کریں‘ الیکشن کمیشن کے مطابق ای وی پی کا سلسلہ صرف 15؍اکٹوبر تک جاری رہے گا‘ اگر چہ وقت بہت کم ہیں لیکن بہت سے احباب اس سے ناواقف ہیں۔ اس ایپ کو ڈاؤں لوڈ کرنے کٍے لیے اس لنک کو کلک کریں:

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.eci.citizen

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×