آئینۂ دکن

شب برأت کے موقع پر مسلمان اپنے گھروں میں ہی عبادت کریں: یونائیٹیڈ مسلم فورم

حیدرآباد: 8/ اپریل (راست) یونائیٹیڈ مسلم فورم نے جمعرات 14 /شعبان المعظم، مطابق9 ا/پریل کو شب برأت کے موقع پر عامۃ المسلمین سے دردمندانہ اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں میں ہی عبادت کریں ۔ زیادہ سے زیادہ دعا و استغفار کریں۔ فورم کے ذمہ داروںمولانا محمد رحیم الدین انصاری( صدر) مولانا سید قبول بادشاہ شطاری، مولانا سید اکبر نظام الدین حسینی صابری، مولانا میرقطب الدین علی چشتی،مولانا شاہ جمال الرحمن مفتاحی ،مولانا مفتی صادق محی الدین،مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، جناب ضیاء الدین نیر، جناب سید منیر الدین احمد مختار(جنرل سکریٹری)مولاناسید مسعود حسین مجتہدی ، مولانا تقی رضا عابدی، مولانا صفی احمد مدنی، مولانا سید ظہیر الدین علی صوفی، مولانا اکرم پاشاہ تخت نشین اور دوسرے حضرات نے کہا یہ شب انتہائی اہم ہے ۔اس رات موت وحیات اور رزق کے فیصلے کئے جاتے ہیں ۔ ساری دنیا اس وقت کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہے ملک میں لاک ڈاؤن جاری ہے ۔ ان حالات میں مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے قبرستان جانے کے بجائے گھروں ہی سے ان کے لئے دعائیں کریں ۔ ایصال ثواب کے لئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے پریشان حال افراد کی امداد کریں۔ مساجد جانے سے اجتناب کریں۔ نوجوان بچوں کو شب میں آوارہ گھومنے سے منع کریں۔ سماجی دوری کو بناے رکھیں۔فورم کے ذمہ داروں نے کورونا وائرس سے بچانے اپنے گھر کے لئے، محلے کے لئے، شہر کے لئےـ، ریاست کے لئے ، ملک کے لئے اور سارے عالم کے لئے اس شب میں خصوصی دعاؤں کی گزارش کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×