آئینۂ دکن

حیدرآباد کے سٹی کالج میں نئی قومی تعلیمی پالیسی کے عنوان پر دوروزہ قومی سیمینار

حیدرآباد: 19؍دسمبر (عصرحاضر)  گورنمنٹ سٹی کالج کی الومنی طلباء کمیٹی اور انٹرنل کوالٹی اشورینس کمیٹی مشترکہ طور پر 6 اور 7 جنوری 2023 کو ’نئی قومی تعلیمی پالیسی 2020ء اعلیٰ تعلیمی اداروں میں پائیدار تعلیمی معیار کے لیے سابق طلباء کا کردار: امکانات اور چیلنجز‘ کے موضوع پر دو روزہ قومی سیمینار کا انعقاد کر رہے ہیں۔

دو روزہ قومی سیمینار میں چھ تکنیکی سیشن ہوں گے جس میں نیو ایجوکیشن پالیسی پر تاریخی، سماجی، سیاسی، اقتصادی اور سائنسی نقطہ نظر پر غور و خوض کی وسیع گنجائش ہوگی۔ ایک پریس ریلیز کے مطابق، ‘این ای پی 2020 سے متعلق سابق طلباء’ پر ایک علیحدہ تکنیکی سیشن کا بھی منصوبہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×