آئینۂ دکن

مفتی محمد راشد اعظمی نائب مہتمم دارالعلوم دیوبند کا ایک روزہ دورۂ حیدرآباد

حیدرآباد: 16/نومبر (پریس ریلیز) عبدالرشید طلحہ نعمانی (جنرل سکریٹری تحفظ شریعت ٹرسٹ) کی اطلاع کے بہ موجب حضرت مولانا مفتی محمد راشد اعظمی (استاذ حدیث و نائب مہتمم دارالعلوم دیوبند) تحفظ شریعت ٹرسٹ کی دعوت پر بہ تاریخ 18/نومبر بہ روز جمعرات بہ وقت ظہر ایک روزہ دعوتی دورے پر حیدرآباد تشریف لارہے ہیں۔

حضرت مفتی صاحب مدظلہ کے پروگرام کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

حضرت مفتی صاحب مدظلہ بعد نماز ظہر(1:30) مسجد اکبری اکبر باغ سعیدآباد حیدرآباد میں منعقد ہونے والے تحفظ شریعت ٹرسٹ کے سالانہ اجلاس خصوصی سے *فرق ضالہ کا تعاقب اور علماء کرام کی ذمہ داریاں* کے اہم اور حساس موضوع پر صدارتی خطاب فرمائیں گے۔بعدازاں اسی دن مغرب بعد جمعیۃ علماء ملکاجگری/میڑچل کے تحت مولاعلی سکندرآباد (786 گارڈن) میں منعقد ہونے والے جلسہ رحمۃ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم و اصلاح معاشرہ سے مخاطب ہوں گے۔

جمعہ کے دن بعد نماز فجر دفتر تحفظ شریعت ٹرسٹ بالائی منزل مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبرپیٹ کا جائزہ لیں گے اور جامعہ اسلامیہ تجوید القرآن میں قیام فرمائیں گے۔

مفتی صاحب سے ملاقات کے خواہاں جملہ تلامذہ و متعلقین جمعہ کے دن بعد فجر تا ظہر جامعہ اسلامیہ تجوید القرآن آزادنگر عنبرپیٹ حاضر ہوکر ملاقات فرماسکتے ہیں۔

مزید تفصیلات کے لیے:8686649169

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×