حیدرآباد و اطراف

مسجد الکوثر حافظ بابا نگر میں ایک اہم علمی مذاکرہ

حیدرآباد: 15؍جولائی (عصرحاضر) حافظ عبدالعلیم فیضی کی اطلاع کے بموجب ایک اہم علمی مذاکرہ زیر اہتمام: مجلس علمیہ تلنگانہ و آندھرا زیر انتظام: تحفظ شریعت ٹرسٹ مورخہ18/جولائی 2021ء مطابق 7/ذی الحجہ 1442ھ بروز اتوار بعد نماز مغرب (متصلا) بمقام :مسجد الکوثر حافظ بابانگر حیدرآباد بعنوان: اہم مسائل قربانی/سیرت حضرت ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام منعقد ہوگا۔ جس کی صدارت: حضرت مولانا محمد عبدالرحیم بانعیم صاحب مظاہری مدظلہ (نائب ناظم مجلس علمیہ تلنگانہ و آندھرا) فرمائیں گے اور نگرانی: حضرت مولانا سید مجاہد علی صاحب قاسمی مدظلہ (متولی مسجد الکوثر و معاون نائب ناظم مجلس علمیہ تلنگانہ وآندھرا) فرمائیں گے۔ اس اجلاس میں مقررین کرام: مولانا عبدالرشید طلحہ نعمانی ( استاذ ادارہ اشرف العلوم حیدرآباد) مفتی محمد عامر قاسمی (استاذ جامعہ اسلامیہ دارالعلوم رحمانیہ) کے مذکورہ عناوین پر خطابات ہوں گے۔ عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت واستفادہ کی درخواست ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×