آئینۂ دکن

تلنگانہ اوپن اسکول سوسائٹی کے تحت دسویں اور انٹر میڈیٹ میں داخلے جاری‘ 21؍اکٹوبر آخری تاریخ

حیدرآباد: 8؍اکٹوبر (مفتی نوید سیف حسامی کی خاص رپورٹ) تلنگانہ اوپن اسکول سوسائٹی کے تحت دسویں اور انٹرمیڈیٹ کے داخلوں کی تاریخ کا اعلان ہوچکا ہے، 21 اکتوبر آخری تاریخ ہے، دینی مدارس کے تعلیم یافتہ طبقہ کے لئے ایک موقعہ ہے کہ وہ اس کے ذریعہ عصری علوم کی سند حاصل کرسکتے ہیں، عصری علوم کی اسناد موجودہ دور میں اپنا ایک وزن رکھتی ہیں، علم تو ہماری میراث ہے ہی، علم میں اضافہ کے لئے ہی سہی جو پڑھنا چاہتے ہوں وہ ضرور پڑھیں.

تلنگانہ اوپن اسکول سوسائٹی کے سرٹیفیکیٹس معیاری ہوتے ہیں، یہ اسناد شعبہ وکالت میں بھی قابل قبول ہیں، یعنی جو یہاں سے دسویں اور انٹر پڑھ کر وکالت پڑھنا چاہتے ہیں وہ آسانی کے ساتھ اپنا مقصد حاصل کرسکتے ہیں، اس کے علاوہ بھی اُن علوم کا ایک بڑا میدان ہے جہاں قابل افراد کی کمی ہے…

آپ نے اگر کئی سال پہلے دسویں پاس کرلی تھی لیکن آگے تعلیمی سلسلہ منقطع ہوگیا تھا اب آپ اوپن اسکول کے ذریعہ وہ ٹوٹا رشتہ جوڑ سکتے ہیں…

یاد رکھئے معلومات کا ہونا الگ چیز ہے اور سند یافتہ ہونا الگ بات ہے، پڑھائی کا مقصد صرف نوکری اور پیسہ کمانا ہی نہیں ہوتا بلکہ کبھی کبھار تعلیم خود اعتمادی میں اضافہ کا سبب بھی بن جاتی ہے، لہذا جو احباب دلچسپی رکھتے ہوں وہ ضرور آگے بڑھیں…

ضروری کاغذات
آپ نے اب تک عصری تعلیم کچھ بھی نہیں پڑھی یا پڑھی ہے لیکن اس کا کوئی سرٹیفیکیٹ نہیں ہے تب بھی آپ صرف برتھ سرٹیفیکیٹ کے ذریعہ بھی داخلہ لے سکتے ہیں…مزید معلومات یا کسی بھی رہبری کے لئے نیچے دیئے گئے نمبر پر زحمت دیجئے…

مفتی محمد نوید سیف حسامی ایڈووکیٹ
9966870275

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×