آئینۂ دکن

تلنگانہ حکومت نے لازمی طور پر ماسک پہننے کے احکامات جاری کیے

حیدرآباد: 10؍اپریل (عصر حاضر) تلنگانہ میں ریاستی حکومت کی جانب سے تمام شہریوں پر ماسک پہننا لازم قرار دے دیا گیا ہے‘ تلنگانہ حکومت نے کوویڈ 19 کے پھیلتے اثرات پر مزید قابو پانے کے لیے ماسک آن پالیسی کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جاری احکام میں کہا گیا کہ گھر سے باہر نکلنے والے لازمی طور پر اپنے چہروں پر ماسک لگائیں۔

ریاستی میڈیکل اینڈ ہیلتھ شعبہ کے خصوصی چیف سکریٹری نے جاری کردہ احکام میں کہا کہ پہلے صرف بیماروں کو ماسک پہننے کا مشورہ دیا جارہا تھا تاہم گھروں سے نکلنے والے ہر فرد کو باہر نکلتے ہوئے اور دوسروں سے بات چیت کرتے ہوئے لازمی طور پر ماسک کا استعمال کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکم نامہ تمام ضلعی کلکٹرز اور ضلعی میڈیکل اینڈ ہیلتھ افسران تک پہنچا دیا گیا ہے کہ وہ اس پألیسی کو وسیع پیمانہ پر تمام لوگوں تک پہنچائے اور اس کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کو مزید بڑھانے پر اب بھی تذبذب برقرار ہے۔ وزیر اعلی کے سی آر پہلے ہی سے لاک ڈاؤن کی توسیع کے حامی ہیں۔ انہوں نے اپنی پریس کانفرنس کے ذریعہ وزیر اعظم کو مشورہ بھی دیا تھا کہ لاک ڈاؤن میں مزید دو ہفتوں کی توسیع ضروری ہے۔ اسی ضمن میں کل بروز ہفتہ 3 بجے دن وزیر اعلی کے سی آر کی صدارت میں کابینی اجلاس منعقد ہوگا جس میں کورونا وائرس کے روک تھام کے لئے لاک ڈاؤن کی توسیع، مختلف دیگر ریاستوں کے پھنسے ورکرس کو سہولیات کی فراہمی،اور چاول و اجناس کی خریداری جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×