آئینۂ دکن

تلنگانہ میں تمام تعلیمی ادارے کل سے کُھل جائیں گے، سخت حفاظتی اقدامات کرنے انتظامیہ کو ہدایت

حیدرآباد: 31؍جنوری (عصرحاضر) ریاستی حکومت کی ہدایت کے مطابق تلنگانہ کے تمام تعلیمی ادارے کل کووڈ-19 سے متعلق تمام حفاظتی اقدامات کے بعد دوبارہ کھل جائیں گے۔ حکومت کا یہ فیصلہ کیسوں کی شرح قدرے کم ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔

وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے اسکولوں، کالجوں اور اداروں کو ویکسینیشن پروگراموں کے انتظامات کرنے کے علاوہ سماجی دوری کے رہنما خطوط اور پروٹوکول کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی ہے۔
حکومت نے 10 سے 16 جنوری تک سنکرانتی کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا تاہم بعد میں تعطیلات میں 31؍جنوری تک توسیع کردی گئی۔ ریاست کے تمام تعلیمی ادارے تقریباً 20 دنوں سے بند ہیں۔

دریں اثنا، طلباء کے والدین سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں آیا وہ اسکول جاتے وقت کورونا پروٹوکول پر عمل کررہے ہیں یا نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×