آئینۂ دکن

آر ٹی سی مسافرین کو جلد ہوسکتا ہے ایک نئے بوجھ کا سامنا، کرایوں میں اضافہ کی تجویز

حیدرآباد: 7؍نومبر (عصرحاضر) تلنگانہ میں سرکاری روڈ ٹرانسپورٹ کا استعمال کرنے والوں کو جلد ہی نئے بوجھ کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے کیونکہ آرٹی سی بسوں کے ٹکٹس کی شرحوں میں اضافہ کی تجویز ہے۔ اس خصوص میں غور کے لئے ایک اجلاس خیریت آباد میں روڈ ٹرانسپورٹ کے صدر دفتر میں منعقد ہوا، جس کی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجے کمار نے صدارت کی۔

اجئے کمار نے آرٹی سی بسوں کے ٹکٹس کی قیمتوں میں اضافہ کا جائزہ لیا۔عہدیداروں نے اس خصوص میں بعض اہم تجاویز بھی پیش کیں۔پلے ویلوگوبس کے ٹکٹ کی قیمت فی کیلومیٹر25پیسے،ایکسپریس بسوں کے ٹکٹس کی شرحوں میں 30پیسے فی کیلومیٹراضافہ کی تجویز پیش کی گئی۔
سٹی آرٹی سی بسوں میں سفر کرنے والوں کو فی کیلومیٹر25پیسے اضافہ دینے پڑسکتے ہیں۔میٹروایکسپریس بسوں کے کرایوں میں 30پیسے کا اضافہ کرنے کی تجویز ہے۔وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کو یہ تجاویز بھیجی جائیں گی۔وزیراعلی کی منظوری کے بعد ہی ان پر عمل شروع کیاجائے گا۔اس اجلاس میں صدرنشین آرٹی سی باجی ریڈی گووردھن،منیجنگ ڈائرکٹروی سی سجنار اور دیگر اعلی عہدیداروں نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×