حیدرآباد و اطراف

تلنگانہ پولیس کی ویب سائٹ سے ہنگامی حالات میں ای پاس نکالنے والوں کو سخت دشواریوں کا سامنا

حیدرآباد: 27؍مئی (عصرحاضر) تلنگانہ میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران ہنگامی صورتحال میں ویب پورٹل سے سفر کے لیے ای پاس حاصل کرنے والے صارفین کو بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ یہ ویب سائٹ صحیح طور پر کام نہیں کررہی ہے۔ زیادہ تر صارفین کو یہی اپ ڈیٹ مل رہا ہے کہ ان کی درخواست مسترد (ریجیکٹ) کردی گئی ہے۔ یہ سائٹ گذشتہ سال شروع کی گئی تھی تاکہ لوگ سفر کے لئے پاس کا فائدہ اٹھاسکیں ، تاہم ،لاک ڈاؤن کے نفاذ کے ساتھ ہی یہ غیر فعال ہوگئی۔ مثبت واقعات کی روک تھام کے لئے ایک بار پھر نافذ کردہ لاک ڈاون میں اضافے کے بعد ، ویب سائٹ کو دوبارہ قابلِ استعمال بنادیا گیا۔
آئی ٹی ملازم ، اویناش نے کہا: "میرے والد کا ایک ہفتہ قبل ہی انتقال ہوگیا تھا۔ آخری رسومات مجھے ناگر جنا ساگر میں ہی کرنی پڑی کیونکہ ای پاس کے حصول کے لیے ہر ممکن کوشش ناکام ہوگئی۔  ہر بار میں تفصیلات درج کرتا ہوں ویب پیج آگے نہیں بڑھتا ۔ مجھے تمام تفصیلات دوبارہ دینی پڑی ۔ کئی بار کوشش کرنے کے باوجود بھی میں ناکام رہا۔ ”

ایک اور صارف راج کمار نے بتایا کہ "ای پاس کی سہولت حاصل کرنے کے لئے ویب سائٹ مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی کیونکہ سائٹ پر بہت سارے سوالات موجود ہیں۔ مکمل خانہ پُری بہت پریشان کن مرحلہ ہے۔ اس کے اوپری حصے میں ، جب ہم تفصیلات پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں ویب صفحہ مزید آگے نہیں بڑھتا ہے اور اسی پیج پر رُک جاتا ہے۔ ”

کمار نے مزید کہا ، "اگر محکمہ پولیس چاہتا ہے کہ ہم سفر کے لئے پاسوں کا فائدہ اٹھائیں تو انہیں پہلے انٹرنیٹ کے انفراسٹرکچر سے آراستہ ہونا چاہئے اور پھر پاسس جاری کرنا چاہئے۔ چونکہ پاس دستیاب نہ ہونے پر ہنگامی صورتحال میں بہت سے لوگوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔”

ایم بی ٹی رہنما ، امجد اللہ خان خالد نے کہا کہ روزانہ بہت سارے لوگ مجھ سے ای پاس کے مسئلے کو لیکر رابطہ کر رہے ہیں کیونکہ انہیں ویب سائٹ سے پاس کا حصول نہایت دشوار بن گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  "میں نے یہ معاملہ ریاستی حکومت کے سامنے اٹھایا ہے اور پولیس کے ڈائریکٹر جنرل سے درخواست کی ہے کہ پاسوں کے اجرائی کے عمل کو آسان بنایا جائے۔ لیکن اس صورتحال کے بارے میں حکام کی کوئی خاص توجہ نظر نہیں آرہی ہے۔”

ایک آئی پی ایس افسر ، نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ، نے کہا: "اگر کوئی پاس سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے تو وہ صرف ویب سائٹ کے ذریعہ ہی کرسکتا ہے ، لیکن اگر کسی کو سائٹ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو تھوڑی دیر انتظار کرلیں اور بعد میں درخواست دیں۔ یہ زیادہ تر ایک ساتھ بڑی تعداد میں درخواستیں داخل کرنے کی وجہ سے ہورہا ہے۔ سب ایک ہی وقت میں کوشش کر رہے ہیں جس کی وجہ سے سائٹ جام ہورہی ہے۔ ہماری فنی ٹیمیں تکنیکی خرابیوں کو دور کرنے کے لئے چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہیں۔ بہت جلد ممکن ہے کہ وہ صارفین کے لیے بہتر خدمات فراہم کرسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×
Testing