آئینۂ دکن

تلنگانہ میں بالآخر دس روزہ ریاست گیر لاک ڈاؤن نافذ۔ کابینی اجلاس میں لیا گیا فیصلہ

حیدرآباد: 11؍مئی (عصرحاضر) تلنگانہ حکومت نے بالآخر لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ کل حکومت نے ریاستی کابینہ کا اجلاس محض لاک ڈاؤن کے نفاذ پر غور و خوض کے لیے طلب کیا تھا۔ جس کے بعد سے لاک ڈاؤن کے ممکنہ نفاذ کو لیکر ایک طرح تذبذب جاری تھا۔ اس تذبذب کو ختم کرتے ہوئے ریاستی کابینہ نے فیصلہ لیا ہے کہ کل 12 مئی، بروز چہارشنبہ صبح 10 بجے سے 10 دنوں کے لئے ریاست گیر لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے۔ اسی طرح کابینہ نے طئے کیا ہے کہ دس دنوں پر مشتمل اس لاک ڈاؤن کے دوران روزآنہ صبح 6 بجے تا 10 بجے تمام طرح کی سرگرمیوں کے لئے رعایت دی جائے۔ ریاستی کابینہ نے ویکسین کے حصول کے لئے گلوبل ٹینڈرز طلب کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×