حیدرآباد و اطراف

سوریا پیٹ میں ایک ہزار مرغیوں کی موت نمونے جانچ کے لیے روانہ

سوریاپیٹ 3:؍فروری(عصرحاضر)منگل کے روز تلنگانہ کے ضلع سوریاپیٹ کے ایک پولٹری فارم میں ایک ہزار مرغیوں کی موت ہوگئی۔ ضلعی عہدیداروں نے فارم کا معائنہ کیا اور نمونے جانچنے اور برڈ فلو کی تحقیق کے لئے پونے لیبارٹری کو بھیجے ۔ ضلعی ویٹرنری افسر وینو منوہر نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش سے کسی برڈ فلو کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ، تاہم ، نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مرغیوں کی موت مختلف وجوہات کی وجہ سے عام ہے جیسے درجہ حرارت ، گھٹن یا زیادہ بھیڑ ۔ضلع میں پولٹری فارموں کا معائنہ کرنے اور پولٹری کاشتکاروں کو موت کی ممکنہ وجوہات سے آگاہ کرنے کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں۔ ابھی تک تلنگانہ میں برڈ فلو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ اگرچہ ، پولٹری اموات سے متعلق متعدد واقعات کی اطلاع ملی تھی ، لیکن اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ یہ برڈ فلو کی وجہ سے نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×