آئینۂ دکن

سپلیمنٹری امتحانات منسوخ‘ انٹر سالِ دوم کے طلباء کو کامیاب قرار دیا جائے گا

حیدرآباد: 9؍جولائی (عصر حاضر) تلنگانہ کے محکمہ تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ تمام اعلی درجے کے ضمنی انٹرمیڈیٹ کے امتحانات منسوخ کردیئے گئے ہیں ، انٹر سالِ دوم  کے امیدوار جو ناکام ہوئے ہیں ان کو کامیاب قرار دیا جائے گا۔ تلنگانہ کے وزیر تعلیم پی سبیتا اندرا ریڈی نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ موجودہ وبائی کوویڈ 19 کے واقعات اور طلباء کی صحت سے متعلق تشویش کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے سپلیمنٹری امتحانات کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انٹر سالِ دوم کے طلباء جو ناکام ہوئے ہیں ان کو پاس قرار دیا جائے گا اور حکومت کے اس فیصلے سے 1.47 لاکھ طلبا مستفید ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×