آئینۂ دکن

تلنگانہ میں لاک ڈاؤن 7؍مئی تک‘ وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کا اعلان

حیدرآباد 19 اپریل (عصر حاضر) ریاستِ تلنگانہ میں لاک ڈاؤن میں 7؍مئی تو توسیع کردی گئی  ہے‘ یہ فیصلہ پرگتی بھون میں ریاستی کابینہ کے چھ گھنٹے طویل مشاورت کے بعد کیا گیا۔ وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ نے کابینی رفقاء کے ساتھ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طویل غور و خوص کے بعد ریاستی کابینہ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ریاست میں لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کرتے ہوئے 7؍مئی تک ہوگا۔ لاک ڈاؤن میں کسی بھی قسم کوئی نرمی نہیں ہوگی۔ 5؍مئی کو کابینہ کا اگلا مشاورتی اجلاس ہوگا اور ریاست کی صورتحال پر اگلا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔

وزیر اعلی نے کہا کہ کابینہ نے کسی بھی طرح کی نرمی کے بارے میں تمام زاویے پر غور کیا اور تمام غور و خوص کے بعد لاک ڈاؤن میں کسی قسم کی نرمی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ گہرائی سے کیے گئے سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ریاست میں 95% فیصد عوام راحت و آرام سے ہے۔

وزیر اعلی نے مکہ مسجد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ریاست بھر میں مذہبی اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی‘  اجتماعی طور پر مذہبی امور کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

وزیر اعلی نے مرکزی وزراتِ داخلہ سے جاری کردہ لاک ڈاؤن سے متعلقہ نوٹس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی ہدایات کے باوجود ریاستوں کو عمل کرنے نہ کرنے سے متعلق آزادی ہے‘ وبائی امراض ایکٹ 1897 کے تحت ریاستیں اپنی صوابدید پر فیصلے کرسکتی ہے؛ لہذا ریاست میں مرکز سے جاری کردہ نوٹس میں جن شعبوں کو نرمی دی گئی ہے اس میں نرمی نہیں کی جائے گی ای کامرس کمپنیوں کو کسی قسم کی کوئی اجازت نہیں ہوگی۔

چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے مکان مالکین کو ہدایت دی ہے کرائے داروں سے مارچ ،اپریل اور مئی کے کرائے وصول نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ تین ماہ کا کرایہ وصول نہ کیا جائے یہ سرکاری ہدایت ہے بعد کے مہینوں میں ان مہینوں کا کرایہ اقساط میں کرایہ کے ساتھ وصول کیا جاسکتا ہے۔ بعد میں اقساط کی شکل میں وصول کرنے کے دوران سود شامل نہ کریں۔ اگر مکان مالکان کرایہ کے لیے اصرار کریں  تو 100 نمبر کو ڈائل کرکے اپنی شکایت درج کی جاسکتی ہے۔ اس سرکاری ہدایت کی خلاف ورزی پرکاروائی ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×