آئینۂ دکن

تحفظ سنت میڈیا حیدرآباد کے زیر اہتمام عظیم الشان انعامی اجلاسِ عام

حیدرآباد: 28؍فروری (راست) تحفظ سنت میڈیا حیدرآباد کے زیر اہتمام عظیم الشان انعامی اجلاس بضمن تقسیم اسنادات و انعامات مسابقۂ مسائل ودلائل(اہل سنت والجماعت) بتاریخ ١٢ رجب المرجب ١٤٤١ ھ  مطابق 8؍مارچ 2020ء بہ وقت صبح ٩ تا ١ بجے بہ مقام : جامعہ اسلامیہ تجویدالقرآن آزاد نگر عنبرپیٹ حیدرآباد بہ عنوان تحفظ دین وشریعت میں خواتین اسلام کا کردار منعقد ہوگا۔ جس کی صدارت حضرت مولانا مفتی محمد راشد صاحب اعظمی دامت برکاتہم (استاذ حدیث دارالعلوم دیوبند و نگران اعلی کل ہند تحفظ سنت ) اور نگرانی حضرت مولانا حافظ محمد غوث رشیدی صاحب مدظلہ (صدر تجویدالقرآن ٹرسٹ) فرمائیں گے۔ اس موقع پر صدر اجلاس حضرت مفتی محمد راشد اعظمی استاذ حدیث دارلعلوم دیوبند کا خصوصی خطاب ہوگا۔

اجلاس کا آغاز مولانا حافظ محمد زبیر صاحب مظاہری کی قرأت کلامِ پاک سے ہوگا جب کہ دربارِ رسالت مآبﷺ میں ہدیۂ نعت جناب حافظ علیم الدین واحد صاحب پیش فرمائیں گے۔ اس موقع پر مولانا حافظ محمد زکریا فہد قاسمی نائب صدر تجوید القرآن ٹرسٹ استقبالیہ کلمات پیش کریں گے اور  مفتی احسان احمد قاسمی صدر تحفظ سنت میڈیا ادارہ کی خدمات کا تعارف کروائیں گے۔ مسابقہ میں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کا اعلان اور نتائج عبدالرشید طلحہ نعمانی صاحب سنائیں گے۔ اجلاس میں نظامت کے فرائض مفتی محمد عامر رحمانی قاسمی کریں گے۔ اس اجلاس میں مقامی علماء کرام کے بھی تربیتی خطابات ہوں گے۔ مفتی راشد صاحب اعظمی صدر اجلاس کی دعاء پر پروگرام اختتام پذیر ہوگا۔ وہ طالبات جنہوں نے اس مسابقہ میں پوری دلچسپی کے ساتھ حصہ لیا وہ اپنے والدین کے ساتھ ضرور شرکت کریں اور دیگر خواتین سے بھی کثیر تعداد میں شرکت کرکے ان طالبات کی حوصلہ افزائی کرنے کی درخواست ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×