آئینۂ دکن

تحفظ سنت میڈیا کے زیر اہتمام مدارس اسلامیہ کی طالبات وفاضلات کے لیے تحریری مسابقہ

حیدرآباد: 8؍ڈسمبر (پریس ریلیز) مفتی عامر حنیف قاسمی کی اطلاع کے بموجب تحفظ سنت میڈیا کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان تحریری مسابقہ بہ عنوان مسائل ودلائلِ اہل سنت کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ مسابقہ میں شرکت کے لیے تحفظ سنت میڈیا کی جانب سے شائع شدہ دو ماہی زم زم جدید کا خصوصی شمارہ ’’مسائل و دلائل نمبر’’ سے صرف 70صفحات پر مشتمل 18 اہم مسائل کی تیاری کرنا ہے۔ مسابقہ ان شاء الله بتاریخ :4/جنوری 2020ء بہ روز ہفتہ، بہ مقام: جامعہ اسلامیہ بنات الابرار عنبرپیٹ حیدرآباد بہ وقت صبح 9 تا 1 بجے منعقد ہوگا۔

کامیاب طالبات میں انعامات کی تفصیل کچھ اس طرح ہے: انعام اول: -/10,000‘ انعام دوم: -/7,000‘ انعام سوم: -/ 5,000
اور -/ 500 روپیے پر مشتمل مزید 20 ترغیبی انعامات بھی دئیے گئے جائیں گے۔ نصف انعام بشکل کتب اور نصف نقد دیا جائے گا۔اس طرح ممتاز طالبات کو کل -/32000 کے گراں قدر انعامات سے نوازا جائے گا۔
رجسٹریشن فیس صرف -/100روپیے ہوگی، بعد ازاں کتاب مفت دی جائے گی۔

طالبات و فاضلات سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ پورے ذوق و شوق کے ساتھ اس مسابقے میں حصہ لیں!رابطے کےلیے : 9133562213 8121436124

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×