حیدرآباد و اطراف
ٹرانسپورٹ اورمحکمہ نشہ بندی وآبکاری میں کانسٹبلس کی جملہ 677 جائیدادوں پر تقررات کے دواعلامیے جاری
حیدرآباد: اسٹیٹ لیول پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ نے آج ٹرانسپورٹ اورمحکمہ نشہ بندی وآبکاری میں کانسٹبلس کی جملہ 677 جائیدادوں پر راست تقررات کے دواعلامیہ جاری کئے۔
ٹرانسپورٹ کانسٹبل (ایچ او) ٹرانسپورٹ محکمہ میں 6‘محکمہ ٹرانسپورٹ میں ٹرانسپورٹ کانسٹبل (ایل سی) میں 57 اورمحکمہ نشہ بندی و آبکاری میں کانسٹبلس کی 614اس طرح جملہ 677 جائیدادوں پر راست تقررات کئے جائیں گے۔
خواہشمندواہل امیدواربذریعہ آن لائن 2سے 20مئی تک درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔صدرنشین بورڈوی وی سرینواس راؤ آئی پی ایس نے یہ بات بتائی۔