سٹی جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد کے زیر اہتمام مرکزی جلسہ سیرت النبیﷺ و عظمتِ صحابۂؓ ومحفل نعت النبیﷺ
حیدرآباد: 23/اکتوبر (راست) سٹی جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد کے زیر اہتمام و جمعیۃ علماء حلقہ ٹولی چوکی کے زیر انتظام مرکزی جلسہ سیرت النبی ؐوعظمت صحابہ ؓ و محفل نعت سرور کونین ؐ ان شاء اللہ بتاریخ: 28/ربیع الاوّل 1444ھ م 25/اکتوبر 2022ء بروز منگل بعد نماز عشاء آٹھ بجے شب بمقام: گولڈن پیالس فنگشن ہال سات گنبد روڈ ٹولی چوکی حیدرآباد‘ زیر صدارت پاسبان ملت محترم الحاج حافظ پیر شبیر احمد صاحب دامت برکاتہم (صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا) زیر نگرانی مولانا سید مصباح الدین صاحب حسامی مدظلہ (صدر جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد حلقہ ٹولی چوکی) منعقد ہوگا۔ اس اجلاس سے ریاست کے مؤقر و مقتدر علماء کرام حضرت مولانا مفتی محمد تجمل حسین صاحب قاسمی مدظلہ (نائب صدر)اور حضرت مولانا سید احمد ومیض ندوی صاحب مدظلہ (نائب صدر) کے بصیرت افروز خطابات ہوں گے۔ اس موقع پر محفل نعت النبیؐ کو اپنی مسحور کن آواز اور دردبھر ے لہجے سے معطر کرنے اور سامعین کو محظوظ کرنے مہمان شعراء ونعت خواں حضرات جن میں بہ طورِ خاص عالمی شہرت یافتہ شاعر اسلام مداحِ رسول حضرت مولانا قاری احسان محسن صاحب دامت برکاتہم (مظفر نگر) ملک کے معروف نعت گو شاعر جناب قاری تابش ریحان صاحب(مؤ) اور اپنے مخصوص و مترنم لہجے میں دربارِ رسالت مآبﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کرنے والے ثناخوانِ مصطفی جناب مفتی طارق جمیل صاحب (قنوج) کے علاوہ مفتی سیدفیض الرحمن صاحب (مدینہ منورہ) مولانا پیر عبدالوہاب عمیر صاحب قاسمی شرکت کریں گے۔ محترم جناب حافظ پیر خلیق احمد صاحب مدظلہ (جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا) حضرت مولانا حافظ عوث رشیدی صاحب مدظلہ (نائب صدر) حضرت مولانا عبد الملک مظاہری صاحب مدظلہ (نائب صدر) حضرت مولانا مفتی معراج الدین ابرار صاحب مدظلہ (خازن) مولانا سید نذیر احمد یونس قاسمی صاحب مدظلہ (سکریٹری) مفتی محمد عبد الرحمن محمد میاں صاحب (رکن اڈھاک کمیٹی) اجلاس کے مہمانان خصوصی ہوں گے۔جلسہ کا آغازحافظ وقاری محمد یونس علی خان کی قرأت کلام پاک سے ہوگا۔ جبکہ خطبہ استقبالیہ حضرت مولانا محمد مصدق القاسمی صاحب مدظلہ (جنرل سیکریٹری سٹی جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد) پیش کریں گے۔ مجلس استقبالیہ صدور ومعتمدین سٹی جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد و جمیع اراکین جمعیۃ علماء حلقہ ٹولی چوکی نے عامۃ المسلمین سے درخواست کی ہیکہ وہ کثیر تعداد میں شرکت فرماکر استفادہ فرمائیں۔ نوٹ:تمام شرکاء کے لئے عشائیہ کا نظم رہیگا۔ مزید تفصیلات کے لئے 9440596555,9948683120