حیدرآباد و اطراف
تجوید القرآن ٹرسٹ آزاد نگر عنبر پیٹ حیدرآباد میں جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد 4/ ڈسمبر (عصرحاضر) مفتی محمد عرفان قاسمی استاذ ادارہ ہذا کی اطلاع کے بموجب انشاءاللہ بتاريخ 7/ ربیع الثانی 1441ھ مطابق 5/ ڈسمبر 2019 ء بروز جمعرات بعد نماز ظہر (01:30) تجوید القرآن ایجوکیشنل اینڈ چیاریٹیبل ٹرسٹ آزاد نگر عنبر پیٹ حیدرآباد میں جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس جلسہ کی صدارت مولانا حافظ محمد غوث رشیدی صاحب ( صدر تجوید القرآن ٹرسٹ ) فرمائیں گے۔اس جلسہ کو عارف باللہ حضرت مولانا شاہ محمد جمال الرحمٰن مفتاحی صاحب دامت برکاتہم (سرپرست اعلیٰ جامعہ ہذا ) خطاب فرمائیں گے۔ خواتین کے لئے پردہ کا معقول انتظام رہے گا۔ مولانا حافظ محمد زکریا فہد قاسمی نے تمام احباب سے شرکت کی درخواست کی ہے۔