حیدرآباد و اطراف
تجوید القرآن چیاریٹیبل ٹرسٹ عنبر پیٹ حیدرآباد میں جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد: 22/جنوری (عصرحاضر) مفتی محمد عرفان قاسمی استاذ ادارہ ہذا کی اطلاع کے بموجب انشاءاللہ بتاريخ 27/ جمادی الاولی 1441ھ مطابق 23/ جنوری 2020 ء بروز جمعرات بعد نماز ظہر (01:30) تجوید القرآن ایجوکیشنل اینڈ چیاریٹیبل ٹرسٹ آزاد نگر عنبر پیٹ حیدرآباد میں جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس جلسہ کی صدارت مولانا حافظ محمد غوث رشیدی صاحب (صدر تجوید القرآن ٹرسٹ) فرمائیں گے۔ اس جلسہ کو حضرت مولانا سید احمد ومیض ندوی صاحب دامت برکاتہم (استاذ حدیث دار العلوم حیدرآباد) خطاب فرمائیں گے۔ خواتین کے لئے پردہ کا معقول انتظام رہے گا۔ مولانا حافظ محمد زکریا فہد قاسمی نے تمام احباب سے شرکت کی درخواست کی ہے.